وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت شہر لاہور میں صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملدرآمد جاری ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہر یار عارف خان اچانک سمن آباد کی یونین کونسل 76 پہنچ گئے۔سمن آباد میں صفائی ستھرائی کی صورتحال، ورکرز کی حاضری اور فیلڈ میں صفائی آپریشنز کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ناقص صفائی انتظامات، ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن میں کوتاہی پر متعلقہ افسران اورعملے کی سرزنش کی۔ورکرز کی فیلڈ میں غیر حاضری اور صفائی آپریشن کی مؤثر نگرانی نہ ہونے پر متعلقہ ٹاؤن مینجر اور سپروائزر کو معطل کر دیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نےشہر بھر میں سو فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنانے، تمام کمرشل مارکیٹس میں صبح سویرے ویسٹ کلئیر کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔مزید برآں افسران کو خود فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی آپریشن کی سخت مانیٹرنگ کرنے اور ورکرز کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کے احکامات بھی صادر کیے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر میں صفائی کے معیار پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔لاہور کے شہریوں کو صاف اور خوشگوار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ستھرا پنجاب کی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں ۔
Read Next
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا واہگہ بارڈر سمیت باغبانپورہ جلو،صحافی کالونی،ہربنس پورہ،جی ٹی روڈ، مناواں اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
1 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا ٹولینٹن مارکیٹ میں صفائی انتظامات کا جائزہ
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تجاوزات کے ساتھ غیرقانونی بینرز کے خلاف آپریشن،کئی ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شالیمار زون میں آپریشن،8 سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا عزیر بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چار سربمہر
Related Articles
لاہور میں مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے کا مشن:سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کے مختلف علاقوں کے دورے
4 دن ago
CEO LWMC visits Data Ganj Bakhsh Town, checks sanitation arrangements & workers’ attendance
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا گلبرگ زون ہائی جیک،علامہ اقبال روڈ اور نکلسن روڈ کی رہائشی آبادی میں غیر قانونی تعمیرات،حکام بے بس
5 دن ago



