ترجمان میئر کراچی اور کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کراچی کی ترقی، انفرااسٹرکچر کی بہتری، پانی و نکاسی آب کے مسائل کے حل، صحت، تعلیم اور توانائی کے شعبوں سے متعلق اہم فیصلوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کی تقدیر بدلنے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ سندھ کابینہ کی جانب سے کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لیے 11 ارب 19 کروڑ 80 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری ایک تاریخی قدم ہے، جس سے شہر کی اہم شاہراہوں کی بحالی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور ٹریفک کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کلفٹن، کورنگی، اسکیم 33 اور دیگر اہم علاقوں میں ترقیاتی منصوبے کراچی کے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو درپیش پانی اور نکاسی آب کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے سندھ کابینہ کی جانب سے 16 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 8 ارب 82 کروڑ 40 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری قابل ستائش اقدام ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل کے حل میں نمایاں مدد ملے گی، جبکہ شہری انفرااسٹرکچر مزید مضبوط ہوگا۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے پاور ہاؤس چورنگی اور سرجانی ٹاؤن فور کے چورنگی پر دو بڑے فلائی اوورز کی تعمیر کی منظوری کو کراچی کے ٹریفک نظام میں بہتری کی جانب اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں سے روزانہ لاکھوں شہری مستفید ہوں گے، ٹریفک جام میں کمی آئے گی اور شہریوں کا قیمتی وقت اور ایندھن دونوں بچ سکیں گے۔انہوں نے سندھ کابینہ کی جانب سے فاطمیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کراچی کے چارٹر کی منظوری کو تعلیم کے فروغ کے لیے مثبت اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی اعلیٰ تعلیمی درسگاہوں کے قیام سے نوجوانوں کو معیاری تعلیم اور تحقیق کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے صحت کے شعبے میں واجبات کی ادائیگی کے لیے 39 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری اور سندھ نرسنگ ورک فورس اسٹریٹجک پالیسی کی منظوری کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات صوبے کے صحت کے نظام کو مزید مستحکم بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ حکومت کراچی سمیت پورے صوبے میں ترقیاتی عمل کو تیز کر رہی ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی عوامی خدمت، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہری مسائل کے مستقل حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کو جدید، ترقی یافتہ اور عالمی معیار کے شہر میں تبدیل کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے،ترجمان میئر کراچی کرم اللہ وقاصی
2 دن ago
*میئر کراچی نے لانڈھی ٹاؤن میں نو تزئین شدہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا*
3 دن ago
نثار احمد کھوڑو کی زیر صدارت کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کراچی کے الیکشن کے حوالے سے اجلاس
3 دن ago
کراچی میں یونین کونسل کی سطح پر گردوں کی بیماریوں کی اسکریننگ کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
6 دن ago
بلدیہ ٹاؤن سمیت کراچی کے تمام علاقوں میں عوامی مسائل کے پائیدار حل کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں،ترجمان میئر کراچی
Related Articles
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کے مختلف محکموں کیلئے خریدی گئی نئی ہیوی وہیکلز حوالے کردیں۔
1 ہفتہ ago
میئر کراچی نے 41 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے خواجہ اجمیر نگری تا منگھوپیر روڈ ڈوئل کیرج وے کا افتتاح کر دیا
1 ہفتہ ago
میئر کراچی نے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں 2 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
2 ہفتے ago



