ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرجوہرٹاﺅن میں جشن آزادی کی خصوصی تقریب،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے پرچم کشائی کی

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرجوہرٹاﺅن میں جشن آزادی کی خصوصی تقریب میں قومی پرچم کو فضامیں بلند کیا۔پرچم کشائی کے بعد پاکستان کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔تقریب میں ایل ڈی اے سکولز کے بچوں نے ملی نغمے پیش کیے اور اپنی تقریروں میں تحریکِ آزادی کے ہیروز اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے افسران و سٹاف کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک بھی کاٹا۔تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ہمیں تحریک پاکستان کے لیے قربانیاں دینے والے کارکنوں، شہیدوں اور ان کی فیملیز کو یاد رکھنا چاہیے۔ آزادی سب سے بڑی نعمت ہے اس پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ہمیں قائد اعظم کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ قومی دن پر ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ دیانتداری، لگن اور محنت سے ملکی ترقی میں کردار ادا کریں گے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کو پاکستان بننے کے مقصد بارے بتانا چاہیے۔ آج تجدید عہد کا دن ہے، مل کر وطن عزیز کو عظیم تر بنائیں گے۔ یوم آزادی ہمیں اپنا فرض یاد دلاتاہے کہ ہم نے ملکی ترقی کے لیے دن رات محنت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کے ہیروز کا ہماری آنے والی نسلوں پر بڑا احسان ہے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے افواج پاکستان، پولیس اور دیگر فورسز کے شہداکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ دنیا نے دیکھا کہ افواج پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کوکس طرح نیست و نابود کیا۔ آزادی کے حصول کے بعد آزادی کا تحفظ اور قومی ترقی و سلامتی ہم سب کی ذمہ داری ہے اورہمیں اپنی اپنی جگہ پر انفرادی و اجتماعی حیثیت میں ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ تقریب میں چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز، ایڈیشنل ڈی جی یو پی، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادیز ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی، چیف ٹاون پلانرٹو، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر ایجوکیشن،ڈائریکٹر ایڈمن ،دیگر ایل ڈی اے افسران ،ملازمین اور ایل ڈی اے سکولز کے بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔جشن آزادی کی تقریب میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے پودا بھی لگایا۔

جواب دیں

Back to top button