یوم آزادی پاکستان کے موقع پر ڈویژنل پبلک سکول میں جشن آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ جشن آزادی تقریب میں تمام فیکلٹی اساتذہ، طلبا و طالبات اور اراکین بورڈ نے شرکت کی۔ ڈی پی ایس جشن آزادی تقریب میں سٹوڈنٹس نے ٹیبلوز، ترانے اور پروگرامز پیش کئے۔ جشن آزادی تقریب میں ہمارے قومی ہیروز کی تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔کمشنر لاہور نعمان یوسف نے جشن آزادی تقریب سے صدارتی خطاب کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ آج جشن آزادی کے موقع پر ہم سب اپنے راہنماوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے، اگلی نسل کو آزادی کی نعمت سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آگ اور خون کے دریا پار کے آزادی حاصل کی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آزادی لاکھوں قربانیوں اور سالہاسال کی جہد مسلسل سے حاصل ہوتی ہے۔ آزادی کی قدر اور اس کے مفہوم کو سمجھے بغیر آزادی کو محفوظ نہیں رکھا جاسکتا۔ نظم و ضبط، احساس ذمہ داری، باہمی احترام کے زریں اصولوں پر سختی سے عمل آزاد اقوام کا شیوہ ہوتا ہے۔
Read Next
16 گھنٹے ago
*لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں۔کمشنر لاہور*
7 دن ago
*لاہور میں جاری پولیو مہم جائزہ.کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ایل او ایس پولیو سنٹر۔رسول پارک۔سمن آباد ایریاز کا دورہ.*
7 دن ago
*ڈی سی لاہورکی صدارت میں انسداد پولیو کا جائزہ اجلاس*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا قصور میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
2 ہفتے ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
2 ہفتے ago



