لاہور،مزار اقبال،حضوری باغ پرچم کشائی کی مرکزی تقریب،صوبائی وزراء، کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر کی شرکت

ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا، مزارِ اقبال پر مرکزی تقریب منعقد ہوئی،جبکہ مختلف اداروں اور شعبہ جات کی جانب سے ریلیوں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار،حضوری باغ پر مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔حضوری باغ میں یوم آزادی کی تقریب میں وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمان نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی نمائندگی کی۔صوبائی وزراء رانا محمد اقبال اور خواجہ سلمان رفیق بھی شریک ہوئے۔ صوبائی وزراء نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے ۔شاہی قلعہ میں پرچم کشائی کی،ملکی استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز، چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف، میٹروپولیٹن آفیسر پلاننگ ایم سی ایل ڈاکٹر رائے امتیاز حسن، میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز جواد الحسن گوندل اور دیگر نے بھی حضوری باغ پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button