ستھرا پنجاب کی جانب سے جشن آزادی کی تقریب،سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود،ڈی جی عمر جاوید،سی ای او شہریار عارف خان نےپرچم کشائی،کیک بھی کاٹا گیا

جشن آزادی پاکستان کے موقع پرستھرا پنجاب کی جانب سے ایل ڈبلیو ایم سی ورکشاپ آوٹ فال نارتھ سگیاں میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ زید بن مقصود نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ڈی جی ستھراپنجاب اتھارٹی عمر جاوید ، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کے ہمراہ پرچم کشائی کی، جشن آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔اس موقع پر شرکاء کی جانب سےفضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ جشن آزادی کی تقریب میں وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ مزید برآں ستھرا پنجاب اتھارٹی، ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کےافسران اور ورکرز کی بڑی تعداد بھی تقریب میں موجود تھی۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید کا کہنا ہے کی جشن آزادی کے موقع پر ہمارا عزم صوبہ بھر میں صفائی کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہی اولین ترجیح ہے۔آج کے پر مسرت دن پرصفائی کے اصل ہیروز ستھرا پنجاب کے ورکرز کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button