کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ لاہور سمیت تمام اضلاع میں محرم کے مرکزی جلوس شیڈول کے مطابق پرامن اختتام پزیر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کا 10 محرم کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوکر اپنے روایتی روٹ سے ہوتے ہوئے کربلا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ ضلعی انتظامی محکمے اور پولیس افسران مرکزی جلوس کے ہمراہ موجود ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شدید گرمی کی باعث سموگ وہیکلز سے جلوس روٹس و مجالس ایریاز فضا میں پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے یوم عاشورہ 10 محرم کے حوالے سے ضلعی مرکزی کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے میٹرو بس پل سے مرکزی جلوس کا جائزہ لیا۔ مرکزی مانیٹرنگ و کنٹرول سنٹر سے لاہور کے مرکزی جلوس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور نے نثار حویلی سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ انتظامات و مانیٹرنگ پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور و دیگر افسران نے میٹرو بس پل سے کربلا گامے شاہ کیجانب رواں دواں جلوس کا بھی جائزہ لیا۔کمشنر لاہور نے شدید گرم موسم کے باوجود دن رات فرائض سرانجام دینے والے محکموں کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، میونسپل محکمے 24گھنٹے جلوسوں کے ہمراہ موجود رہے انتھک ڈیوٹی سرانجام دی۔ تمام ضلعی محکموں کی انتھک محنت کی وجہ سے الحمدللہ لاہور سمیت تمام جلوسوں کے روٹس پر کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی، میونسپل انتظامات شاندار رہے، جلوس ختم ہونے تک محکموں نے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دئے۔
Read Next
3 دن ago
حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا
4 دن ago
*لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں جاری پولیو مہم جائزہ.کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ایل او ایس پولیو سنٹر۔رسول پارک۔سمن آباد ایریاز کا دورہ.*
1 ہفتہ ago
*ڈی سی لاہورکی صدارت میں انسداد پولیو کا جائزہ اجلاس*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا قصور میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا دورہ۔*
Related Articles
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
2 ہفتے ago



