ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کا بادامی باغ سبزی منڈی میں ویسٹ کلئیرنس آپریشن، سی ای او شہریار عارف خان نے خود جائزہ لیا

چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریار عارف خان شہر بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی سبزی منڈی میں صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیےخود بادامی باغ پہنچ گئے۔اس موقع پر جی ایم آپریشنز مبین احسن اور ڈی جی ایم انیس جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے سبزی منڈی کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور منڈی کے اندر صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کی۔جبکہ متعلقہ ٹاؤن منیجر کومنڈی کے اندرونی حصوں کے ساتھ ساتھ باہر مین روڈ پر بھی بہترین اور مثالی صفائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔سی ای او شہریار عارف خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر کی تمام فروٹ اور سبزی منڈیوں میں خصوصی صفائی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی ہی اولین ترجیح ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button