وزیراعلی پنجاب ہدایات کے مطابق کمشنر لاہور نعمان یوسف کے پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز میں طبی نگہداشت پروٹوکولز و کلیننگ جائزہ کے لئے ہسپتال کے دورے جاری ہیں۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف نے کاہنہ نو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ایمرجنسی، سرجری، میڈیسن گائنی وارڈز سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ میڈیسن سٹور، میڈیسن بیجز اور ادویات فراہمی ریکارڈ کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے سہولیات بارے دریافت کیا۔ مریضوں سے مفت ادویات فراہمی بارے خصوصی طور پر دریافت کرکے اظہار اطمینان کیا۔ کمشنر لاہور نے ادویات فراہمی، ڈیوٹی روسٹر سمیت صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ واش رومز کو خصوصی پر چیک کیا۔کمشنر لاہور نعمان یوسف نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینٹین، پارکنگ ایریا و دیگر فسیلیٹیز کی صفائی و ہائ جین پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، پینے کے صاف پانی کا معیار بہترین اور واٹر کولرز کی صفائی روزانہ ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں صفائی کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ شیڈول کے مطابق ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہمی و کلیننگ کو چیک کیا جارہا ہے۔
Read Next
3 دن ago
حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا
4 دن ago
*لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں جاری پولیو مہم جائزہ.کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ایل او ایس پولیو سنٹر۔رسول پارک۔سمن آباد ایریاز کا دورہ.*
1 ہفتہ ago
*ڈی سی لاہورکی صدارت میں انسداد پولیو کا جائزہ اجلاس*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا قصور میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا دورہ۔*
Related Articles
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
2 ہفتے ago



