کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے لاہور ڈویژن میں شامل چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو انسداد ڈینگی سرویلنس بارے ہدایات دیں۔ کمشنر نے کہا ہے کہ ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو موثر بنائیں۔پوٹینشل، لاروا نشوونما اور ہسٹری کے مطابق تمام پوائنٹس کو سوفیصد چیک کریں۔ اوپن پلاٹس، جھاڑیوں اور قبرستانوں کو سوفیصد کلیر کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ نشتر ٹاون اور اقبال ٹاون میں خصوصی انسداد ڈینگی ڈیپ سرویلنس کروائیں۔ ہاٹ سپاٹس کوریج ضروری ہے لیکن متفرق ایریا اور پوائنٹس کو بھی ہر صورت کور کریں۔ ایل ڈبلیو ایم سی اور انسداد ڈینگی ٹیموں کو فیلڈ میں متحرک رکھیں، کوئی کمپرومائز نہیں۔کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت انسداد ڈینگی جائزہ کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ و محکمہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے انسداد ڈینگی سرویلنس بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری تا 15اگست تک لاہور میں 12ڈینگی مثبت کیسز جبکہ 19پروبیبل کیسز ہیں، لاہور میں 247ایف آئی آرز درج اور 1لاکھ 6ہزار وارننگ نوٹس جاری کیے گیے۔ کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ اگست اور ستمبر بہت اہم ہیں، انسداد ڈینگی سرویلنس سے بہترین نتائج حاصل ہونگے۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر بلال حسن، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے شرکت کی جبکہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بذیعہ ویڈیولنک شرکت کی۔
Read Next
3 دن ago
حکومت پنجاب نے دفعہ 144 کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون فلائنگ پر 30 روزہ مکمل پابندی کا حکم نامہ جاری کر دیا
4 دن ago
*لاہور کے 73 سکولوں میں نئے کلاس رومز و اضافی واش رومز تعمیر ہورہے ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں جاری پولیو مہم جائزہ.کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ایل او ایس پولیو سنٹر۔رسول پارک۔سمن آباد ایریاز کا دورہ.*
1 ہفتہ ago
*ڈی سی لاہورکی صدارت میں انسداد پولیو کا جائزہ اجلاس*
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا قصور میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا دورہ۔*
Related Articles
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
2 ہفتے ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
2 ہفتے ago



