سالانہ عرس حضرت میاں میرؒ کے موقع پر ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور نے خصوصی صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا۔ عرس کے دوران متوقع 2 لاکھ زائرین کی آمد کے پیشِ نظر دربار حضرت میاں میرؒ اور اطراف میں صفائی کے تمام انتظامات مکمل کیے گئے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیےخود دربار حضرت میاں میرؒ پہنچ گئے۔ سی ای او شہریار عارف خان کی ہدایت پر عرس حضرت میاں میرؒ کے موقع پر 210 صفائی ورکرزتینوں شفٹوں میں صفائی ستھرائی پر تعینات ہیں۔دربارآنے،جانے والے راستوں اور ملحقہ علاقوں میں فیلڈ آپریشن ٹیمیں مسلسل صفائی یقینی بنا رہی ہیں۔جبکی دربار حضرت میاں میرؒ اور ملحقہ علاقوں میں رات کی شفٹ میں 50 ورکرز خصوصی طور پر صفائی ستھرائی کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔موثر صفائی اقدامات کے تحت دربار کے اطراف چونے کا چھڑکاؤ بھی کیا جا رہا ہے۔مزید برآں سی ای او شہریار عارف خان نےاے سی کینٹ، ڈی جی ایم آپریشنز اور فلیٹ منیجر کے ہمراہ دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دو روزہ عرس تقریبات کے اختتام تک صفائی آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا۔زائرین کو صاف ستھرا اور بہترین ماحول فراہم کرنے کے لیے فیلڈ ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ہر موقع اور تہوار پر شہریوں اور زائرین کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہم کرنا ادارے کی اولین ترجیح ہے۔
Read Next
14 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،6 سربمہر
4 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیلئے اکتوبر کا شیڈول جاری کر دیا*
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن نے کرول گھاٹی سے جھگیوں کا صفایا کر دیا،5ایکڑ اراضی واگزار
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
7 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،6 سربمہر
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار
1 ہفتہ ago
تجاوزات کے خلاف اتوار کے روز میں گرینڈ آپریشن،میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشن جواد الحسن گوندل کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
1 ہفتہ ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا تحصیل ماڈل ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف موثر آپریشن،واپڈا ٹاؤن اور ویلنشیا ٹاؤن سے تجاوزات کا صفایا
1 ہفتہ ago



