عید میلادالنبی ﷺ کے بابرکت موقع پر لاہور بھر میں جلوسوں اور محافل کا سلسلہ نہایت جوش و جذبے کے ساتھ جاری رہا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے اس مقدس موقع پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نبی چیٸرمین ﷺ کی آمد نے انسانیت کو جہالت کے اندھیروں سے نکالا اور آپ ﷺ کا ذکر تاقیامت بلند رہے گا۔ کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مفتی انتخاب احمد نوری اور دیگر علماء کرام کے ہمراہ سبزہ زار میں منعقدہ عید میلادالنبی جلوس و محفل میں شرکت کی، جہاں شرکاء نے اجتماعی طور پر درود و سلام پیش کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر جلوسوں کے راستوں پر خصوصی سبیل کیمپس قائم کیے گئے جبکہ شہر کو روشنیوں سے خوبصورتی سے سجایا گیا۔ کمشنر لاہور اور ڈی سی لاہور نے مفتی انتخاب عالم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر راؤ رافع افضل نے سیکیورٹی و انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ سنٹر سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے شہر بھر کے جلوسوں اور محافل کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جاتی رہی، جبکہ سیکیورٹی جائزے کے لیے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اجلاس بھی باقاعدگی سے منعقد کیے گئے۔ جلوسوں کے تمام روٹس سے وال چاکنگ کا مکمل خاتمہ، سڑکوں کا پیچ ورک اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت مکمل کر لی گئی، جبکہ بھاٹی چوک، میلاد چوک اور مغلپورہ چوک پر تین بڑے سبیل پوائنٹس قائم کیے گئے۔ سیکیورٹی کے لیے 5,682 پولیس اہلکار، 370 سول ڈیفنس و بم ڈسپوزل اسکواڈ اہلکار، ریسکیو 1122 کے 1,300 اہلکار بمعہ 56 ایمبولینسز اور 26 فائر گاڑیاں، محکمہ صحت کے 60 اہلکار اور 32 موبائل کلینکس، واسا کے 190 اہلکار اور 60 مشینری یونٹس، جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کے 2,136 ورکرز اور 176 مشینری یونٹس صفائی کے فرائض پر مامور رہے۔ کمشنر اور ڈی سی لاہور نے بھٹی چوک کا دورہ کر کے زائرین میں کھانے کے پیکٹ، مشروبات اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کیں، جبکہ مفتی انتخاب عالم نے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ کمشنر نعمان یوسف نے کہا کہ زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، جبکہ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی قانونی ذمہ داری ہے اور تمام متعلقہ محکمے ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
Read Next
18 منٹس ago
*نبی آخر الزماں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے سے ظلم وزیادتی،ناانصافی بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،کمشنرلاہور*
23 منٹس ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے بھاٹی چوک میلاد سبیل کیمپس سے شہریوں میں پانی،جوس اور مٹھائی تقسیم کی
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سبزہ زار تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ*
2 دن ago
لاہور: ریونیو کھلی کچہری کا سلسلہ جاری،اے ڈی سی آر حافظ کریم داد چغتائی نے33 درخواستوں پر سماعت مکمل کی
2 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا سکول واپسی پر بچوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے دورہ
Related Articles
*انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کا عید میلاد النبی کے لیے مشترکہ پلان تیار ہے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
5 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت 12 ربیع الاول عید میلاد النبی کے حوالے سے ٹاؤن ہال میں اہم انتظامی اجلاس
1 ہفتہ ago




