کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے سبزہ زار عید میلادالنبی جلوس و محفل میں شرکت کی۔ اس۔ موقع پر چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب مفتی انتخاب احمد نوری سمیت علماء اکرام سمیت شہریوں نے شرکت کی۔ عیدمیلادالنبی جلوس کے شرکاء نے سبزہ زار گراونڈ میں اجتماعی دعا میں شرکت کی۔ عید میلادالنبی سبزہ زار جلوس و محفل میں شرکاء نے اجتماعی طور پر درود و سلام پیش کیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مفتی انتخاب احمد نوری نے کہا کہ وجہہ تخلیق کائنات کی ولادت با سعادت کا آج مبارک ترین دن ہے۔بعد ازاں کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے بھاٹی چوک میلاد سبیل کیمپس سے شہریوں میں پانی، جوس اور مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر چیئرمین متحدہ بورڈ پنجاب مفتی انتخاب احمد نوری سمیت علماء اکرام بھی موجود تھے۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر عید میلادالنبی جلوسوں کیلئے خصوصی سبیل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنرلاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ آج ہر مسلمان کیلئے پرمسرت ترین دن ہے، آج لاہور سمیت پوری ڈویژن میں عید میلادالنبی کی محافل اور جلوس جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں آج علی الصبح سے عید میلادالنبی کے پرمسرت جلوس چل رہے ہیں، انتظامیہ فیلڈ میں موجود ہے جلوسوں اور محافل کیلئے میونسپل انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔ لاہور شہر کو سٹیمرز و روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر عید میلادالنبی جلوسوں کیلئے خصوصی سبیل کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے کہا کہ مرکزی کنٹرول و مانیٹرنگ سنٹر سے ضلعی انتظامیہ شہر بھر کے جلوسوں و محافل کی نگرانی کررہی ہے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
*نبی آخر الزماں کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر معاشرے سے ظلم وزیادتی،ناانصافی بدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے،کمشنرلاہور*
3 گھنٹے ago
کمشنر و ڈی سی لاہور کی سبزہ زار عید میلادالنبی جلوس میں شرکت،زائرین میں کھانا اور پانی تقسیم
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا سبزہ زار تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ*
2 دن ago
لاہور: ریونیو کھلی کچہری کا سلسلہ جاری،اے ڈی سی آر حافظ کریم داد چغتائی نے33 درخواستوں پر سماعت مکمل کی
2 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا سکول واپسی پر بچوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے دورہ
Related Articles
*انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کا عید میلاد النبی کے لیے مشترکہ پلان تیار ہے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
5 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت 12 ربیع الاول عید میلاد النبی کے حوالے سے ٹاؤن ہال میں اہم انتظامی اجلاس
1 ہفتہ ago




