وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز کے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کے دوران ستھرا پنجاب اور صفائی کی آئوٹ سورسنگ کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ماریہ طارق نے صوبائی وزیر کو تحصیل کی سطح پر کنٹریکٹرز کے انتخاب کے جاری عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف پنجاب میں صفائی کا معیاری اور دیرپا نظام لانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئوٹ سورسنگ کا ماڈل ہی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں کامیاب طریقہ ہے۔ ذیشان رفیق نے زور دیا کہ شہریوں کی شرکت کے بغیر صفائی کے اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ انہوں نے تمام سی ای اوز کو ہدایت کی کہ وہ سموگ کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے آگاہی مہم چلائیں۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ آئوٹ سورسنگ ماڈل کے تحت کوڑے کی تفریق کر کے اس کو الگ الگ طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے گا۔ ڈمپنگ سائٹ میں کوڑا کرکٹ محفوظ انداز میں ٹھکانے لگانے کے لئے لینڈ فل سائٹس بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر گائوں میں ایک کولیکشن پوائنٹ بنایا جائے گا جہاں سے کوڑا بعدازاں ڈمپنگ سائٹ پر منتقل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے دیہات میں روایتی چھپڑوں کی بحالی کا منصوبہ بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے چھپڑ ایکوسسٹم کے لئے اہم تھے لیکن انہیں تباہ کر دیا گیا۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ پہلی بار دیہات اور شہروں میں صفائی کا یکساں نظام متعارف کرا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب میں صفائی کا ایسا دیرپا نظام لائیں گے جسے مستقبل میں بھی برقرار رکھا جا سکے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
اکاون شہروں میں "مریم نواز کا سوہنا پنجاب” پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل،دوسرے اور تیسرے مرحلے پر کام شروع
23 گھنٹے ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق سے سپیریئر یونیورسٹی لاہور کے فیکلٹی ارکان پر مشتمل وفد کی ملاقات
1 دن ago
*وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب کا جائزہ اجلاس*
2 دن ago
اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات: پانچ سالہ انتظار کے بعد جمہوریت نچلی سطح تک پہنچنے کی امید۔۔۔ حرفِ حقیقت: محمد اقبال مغل
2 دن ago
وزیر بلدیات کی زیر صدارت پنجاب انکلوسیو سیٹیز،صاف پانی اور خوشحال دیہات پروگرامز کا جائزہ اجلاس
Related Articles
گورنر سندھ کا شاہی قلعہ لاہور کا دورہ، پی ڈبلیو سی اے کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کے اقدامات کو سراہا
5 دن ago
زاہد خلیل کو بورڈ رپورٹ کرنے کی ہدایت،افتخار بنگش کو چیف آفیسر ضلع کونسل خانیوال کا اضافی چارج تفویض
1 ہفتہ ago
پنجاب بھر میں کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ، 50 ہزار روپے تک جرمانے عائد،دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانہ ڈبل
1 ہفتہ ago


