وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کی تاریخ میں محفوظ گوشت اور دودھ کی فراہمی کیلئے بڑا کریک ڈاؤن۔۔پنجاب فوڈ اتھارٹی اور محکمہ لائیو سٹاک کی ٹیموں کی صحت دشمنوں کیخلاف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی اور ڈی جی لائیو سٹاک نے تفصیلی بریفنگ دی،18 روز میں 9 ہزار 200 سے زائد مذبحہ خانوں اور دکانوں کی چیکنگ کے دوران 74 ہزار کلوگرام مضر صحت گوشت برآمد جبکہ 183 افراد کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے،اسی طرح 20 لاکھ 625 ہزار سے زائد دودھ کے معیار کی چیکنگ کے دوران 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد تلف جبکہ 68 مقدمات درج کروائے گئے،بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ناقص گوشت کی ہوٹلوں کو سپلائی کیلئے چھوٹی گاڑیوں کے استعمال کا انکشاف ہوا، چھوٹے علاقوں میں غیر قانونی مذبح خانوں سے گوشت کی بڑی مقدار شہروں میں سپلائی کی جاتی ہے،سیکرٹری پرائس کنٹرول کا کہنا تھا کہ بڑے شہروں کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کیلئے دیگر اداروں سے بھی معاونت لی جائے، سرکاری مذبحہ خانوں کی بہتری ،مانیٹرنگ اور ضلعی انتظامیہ سے کوآرڈی نیشن بارے سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا ، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے واضح کیا کہ جعلی دودھ بنانے والی نرسریوں کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، بیمار اور مردہ جانوروں کے گوشت کی سپلائی نیٹ ورک اور مافیا کا قلعہ قمع کرنا وقت کی ضرورت ہے، ڈیجیٹل مانیٹرنگ کیلئے قصابوں کی رجسٹریشن کے عمل کو تیز کیا جائے۔
Read Next
3 دن ago
*Punjab reports over 19,500 overcharging cases in one week*
1 ہفتہ ago
فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کاہنہ کاچھا،ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا
2 ہفتے ago
جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید
4 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کی سبزی و پھل منڈیوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز
Related Articles
سیکیورٹیز اینڈ پرائس کنٹرول قانون میں ترمیم کے تحت اپیل کمیٹی کی تشکیلِ نو کی جارہی ہے-سلمی بٹ
اگست 18, 2026
پنجاب فوڈ اتھارٹی تقرروتبادلے،سید اسد رضا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،راو پرویز ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل،ضمیر احمد ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ تعینات
اگست 18, 2026
بادامی منڈی کے توسیعی و بحالی منصوبے کے لئے 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے،ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 12, 2026
فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں دالوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی-ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 6, 2026
