ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت واسا ہیڈ کوارٹر میں جاری مون سون سیزن کے آپریشن بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایم ڈی واسا غفران احمد نے آپریشنل تیاریوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔شدید ترین بارش کے باوجود چند گھنٹوں میں بارشی پانی کا نکاس یقینی بنایا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ دو روز قبل لاہور میں ریکارڈ بارش ہوئی، عملہ و انتظامیہ نے بہترین کام کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے واسا کے فیلڈ سٹاف اور عملے کی حوصلہ افزائی کی، مزید لگن سے کام کرنے کی تلقین کی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ واسا، ٹیپا اور پی ایچ اے کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی تیار کرے۔اجلاس میں جاری مون سون بارشوں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ لاہور کے 48 پارکوں کی گرین بیلٹس کو رین منیجمنٹ سسٹم کی بہتری کے لیے نیچے کیا جائے گا۔فیروز پور روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ ،والڈ سٹی کی گرین بیلٹس کو بھی نیچے کیا جائے گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ بارشی پانی کو سڑکوں پر پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ پرائیویٹ پلازہ مالکان بیسمنٹ و پارکنگ سے پانی کا نکاس سیورج سسٹم میں ڈالیں، خلاف ورزی پر ایکشن ہو گا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ زیر تعمیر املاک بارشی پانی کا نکاس سیورج لائن میں یقینی بنائے، سڑک پر پانی کے اخراج پر ایکشن کیا جائے۔اجلاس میں ڈپٹی ایم ڈی، تمام ٹاونز کے ڈائریکٹرز اور ایکسینز نے شرکت کی۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے ایم ڈی واسا کے ہمراہ گلبرگ کے مختلف پوائنٹس،مراتب علی روڈ، قذافی اسٹیڈیم روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور مال روڈ کا بھی دورہ کیا۔
Read Next
21 گھنٹے ago
پی اینڈ ڈی کمیٹی سے منظور شدہ کیسز کے لینڈ یوز کو ہر صورت یقینی،سیٹ بیک ایریا ضرور کلیئر کرایا جائے،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق
21 گھنٹے ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دودہ
2 دن ago
*ماسٹرپلان برائے لاہور ڈویژن 2050 کی عوامی شنوائی کاانعقاد*
4 دن ago
طاہر فاروق کا سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کا دورہ،ٹاؤن پلاننگ کی زیادہ تر سروسز ای بیز پر منتقل کر دی گئی ہیں،ڈی جی ایل ڈی اے
7 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاایل ڈی اے سٹی کا دورہ، موضع طور وڑائچ میں لینڈ ایکوزیشن کے پراسس کا جائزہ
Related Articles
ڈی جی ایل ڈی اے کا شہریوں کی سہولت کیلئے احسن اقدام ،ایل ڈی اے میں بروز ہفتہ 27 جون تمام دفاتر کھلے رہیں گے
1 ہفتہ ago
ہائیکورٹ کی ہدایات کی روشنی میں لاہور ماسٹر پلان 2050کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے،گورننگ باڈی کو بریفنگ
1 ہفتہ ago
ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے109املاک سربمہرکر دیں
1 ہفتہ ago
ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا کام بلا تعطل دن رات جاری رکھنے،ریلوے وال کی بیوٹیفکیشن جلد مکمل کرنے کی ہدایت
1 ہفتہ ago

