نگران وزیر صحت ڈاکٹر نیاز، نگران وزیر اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی غلام عباس اور نگران وزیر بلدیات (ایل جی آر ڈی) گلگت بلتستان انجینئر الطاف حسین نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ارشد مجید مہمند کے ہمراہ جمعہ کے دن سکردو میں زیر تعمیر 250 بستروں پر مشتمل اسپتال (فیز ون) کا دورہ کیا۔دورے کے دوران پراجیکٹ ڈائریکٹر انجینئر رضوان علی نے منصوبے پر جاری پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے درکار اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسپتال کی جلد تکمیل یقینی بنانے کے لیے پی سی ون میں نظرثانی نہایت ضروری ہے۔چیف سیکرٹری نے مکمل شدہ حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا، پی ایم یو ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور منصوبے کے ڈیزائن پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یہ اسپتال گلگت بلتستان کے عوام کے لیے صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔انہوں نے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ علاقے کی صحت سے متعلق ضروریات کو مؤثر انداز میں پورا کیا جا سکے۔اس موقع پر نگران وزراء نے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے اور مقررہ مدت کے اندر منصوبے کو مکمل کیا جائے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
گندم کی ترسیل کے دوران مبینہ بے ضابطگیوں کا معاملہ،سیکریٹری خوراک گلگت بلتستان کا نوٹس،چھان بین کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم
3 دن ago
شہری علاقوں میں سب سے بڑا مسئلہ بے ہنگم تعمیرات کا ہے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان امجد حسین
5 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سید جلال علی شاہ کو وزارت اطلاعات کا اضافی قلمدان سونپ دیا ۔۔۔۔
7 دن ago
سولہ میگاواٹ نلتر پاور پروجیکٹ مکمل ہو چکا ہے وزیر اعظم افتتاح کریں گے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
2 ہفتے ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ایڈووکیٹ امجد حسین آذر کی مزار قائد پر حاضری
Related Articles
گلگت بلتستان حکومت کا کسان دوست اقدام،گندم کا معیاری بیج 50 فیصد رعایت پر فراہم کرنے کا فیصلہ
2 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا داریل ایکسپریس وے پر جاری کام میں سست روی پر عدم اطمینان کا اظہار
2 ہفتے ago
دیامر بھاشا ڈیم کے سی بی ایمز کے تحت چلاس سیف سٹی پروجیکٹ کی تعمیر کے حوالے سےاعلیٰ سطحی اجلاس
2 ہفتے ago


