صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی، متعدی امراض اور ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کااجلاس منعقد ہوا ۔
کمیٹی نے راولپنڈی میں انسداد ڈینگی سر گرمیوں میں الائیڈ محکموں کے عدم تعاون کا نوٹس لے لیا۔انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں غفلت برتنے، انتظامیہ سے تعاون نہ کرنے والے محکموں کے افسران کو سرینڈر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافے کے پیش نظر متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز کو مانیٹرنگ کے فرائض تفویض کر دیئے گئے ہیں۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی الائیڈ محکموں کے سیکرٹریز کو خود راولپنڈی جا کر انسداد ڈینگی سر گرمیوں کی نگرانی کی ہدایت بھی کی گئیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ راولپنڈی کے پوٹھوہار ٹاؤن میں لاروا کی تلفی کا عمل تیز کیا جائے۔ڈینگی پر قابو پانے کے حوالے سے اگلے 15روز انتہائی اہم ہیں۔ڈینگی کیسز میں اضافے کے پیش نظر متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، کوتاہی برداشت نہیں۔