شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلز میں بھی یکساں صفائی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔ سی ای او بابر صاحب دین

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کا سلسلہ جاری ہے۔شہر کے حسن کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو بروقت صفائی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز اور افسران فیلڈ میں متحرک ہیں۔سی ای او بابر صاحب دین نے بھی صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مختلف دیہی یونین کونسلز کے دورے کیے۔اس حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ اربن یونین کونسلز کے ساتھ رورل یونین کونسلز میں بھی یکساں صفائی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔لاہور کے تمام 9ٹاؤنز میں مرکزی اور اہم شاہراہوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں، گلیوں محلوں کو بھی زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلز میں بھی موثر اقدامات کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے اڈا پلاٹ، رائیونڈ روڈ، پاجیاں، ارائیاں پنڈ، بند روڈ، بتی چوک، سبزی منڈی، لاری اڈا،سبزہ زار، گلشن راوی، بابو صابو، شیرا کوٹ کا دورہ کیا،صفائی ستھرائی کے انتظامات اور اوپن پلاٹس کلیئرنس کے عمل کا جائزہ لیا۔مزید برآں لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ذمہ دار شہری ہونے کا فرض نبھائیں، کوڑا کوڑے دان تک پہنچائیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button