وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کو ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس میں قرضوں کی تقسیم، تعمیر شدہ گھروں اور زیر التواء درخواستوں سے متعلق اعدادوشمار کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک صوبہ بھر میں 1لاکھ 1633 خاندانوں کے گھروں کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 208 ارب روپے سے زائد رقم سے بلاسود قرضوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 56 ہزار سے زائد خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرضے جاری ہوئے ہیں۔ اب تک 32 ہزار 412 گھر زیر تعمیر جبکہ مزید 7792 خاندانوں کو جلد بلاسود قرضوں کی رقم دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے شہری اور دیہی علاقوں میں پروگرام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ہدایت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئے مالی سال میں مزید ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود قرضوں کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔ بہتر مستقبل کی بنیاد رکھنے والے خاندان کرائے دار سے مالک مکان بن چکے ہیں۔ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام عوامی فلاح اور سماجی ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہر مستحق خاندان کو اپنی چھت فراہم کرنا ہے۔
Read Next
2 دن ago
*داتا دربار، بھاٹی چوک،موہنی روڈ اور گردونواح کی بحالی و توسیعی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کی تقریب*
2 دن ago
*محرم الحرام اور مون سون کے پیش نظر پنجاب بھر میں واسا ہائی الرٹ، تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ*
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا لاہور میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ*
3 دن ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقے میں ہفتہ وار کھلی کچہری اور لیگی کارکنان سے خطاب
5 دن ago






