وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا تیرھواں اجلاس وزیر اعلٰی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء ، وزیر اعلی کے مشیر، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان، انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان اور انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی۔
کابینہ اجلاس میں لینڈ ریفارمز بل 2024 کی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ کی منظوری کے بعد لینڈ ریفارمز بل گلگت بلتستان اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائیگا۔ کابینہ نے گلگت بلتستان میں 4 نئے اضلاع داریل، تانگیر، روندو اور یاسین گوپس کو فوری طور پر فعال بنا کے انتظامی آفیسران کی تعیناتی یقینی بنانے کی بھی منظوری دی ہے اور کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں نئے اضلاع کیلئے بجٹ کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت سے رابطے تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
کابینہ اجلاس میں گریڈ 6 سے 15 تک تمام خالی آسامیوں پر بھرتیاں مروجہ طریقہ کار کے مطابق ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے زریعے بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں سکردو میں آبپاشی اور پینے کے صاف پانی کی قلت دور کرنے کیلئے مقامی کمیونٹی کے تعاون سے شروع کردہ پھیالونگ ڈائورژن منصوبے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے 15 کروڑ روپے گرانٹ ان ایڈ کی مد میں دینے کی منظوری دیدی گئی جو اس منصوبے کی تکمیل کیلئے تین اقساط میں فراہم کی جائیگی۔ اس اہم منصوبے کی بروقت اور معیاری تعمیر یقینی بنانے کیلئےمقامی کمیونٹی کیساتھ مفاہمتی یاداشت سمیت موثر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اسٹئیرنگ کمیٹی کےقیام کی بھی منظوری دیدی گئی۔کابینہ اجلاس میں 2005 کے ہنگاموں میں 24 افراد کو پناہ دیکر انسانی جانوں کی حفاظت یقینی بنانے پر تمغہ شجاعت حاصل کرنیوالی خاتون نسرین ناصر کو صدر مملکت کی منظوری اور سپریم اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے کے تحت 5 کنال زمین کی فراہمی کیلئے 4 کروڑ 75 لاکھ روپے کے معاوضہ کی ادائیگی کی منظوری دیدی گئی۔کابینہ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی سفارشات پر 471 آسامیوں کیلئے فور ٹائر سروس سٹرکچر پر عملدر آمد کی منظوری دیدی گئی جسکے تحت 72 اساتذہ کی ترقی کیلئے فوری اقدامات بروئے کار لائے جائینگے۔ کابینہ اجلاس میں محکمہ اسکول ایجوکیشن کی سفارشات پر اسکول منیجمنٹ کمیٹی کی تنظیم نو، طبی بنیادوں پر ٹرانسفر پوسٹنگ پالیسی اور امریکن بورڈ فار سرٹیفیکیشن آف ٹیچر ایکسیلینس کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے اساتذہ کیلئے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام کو 10 اضلاع تک توسیع دینے بھی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے گلگت بلتستان میں بچوں کے حقوق کے تحفظ اور بچوں کو استحصال، تشدد اور بدسلوکی سے بچاؤ کیلئے چائلڈ پروٹیکیشن پالیسی کی بھی منظوری دیدی۔کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان میں سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی اور مستقبل میں داخلی امن کو بہتر بنانے کیلئے پولیس اور مقامی فورسز کے استعداد کار میں اضافہ کیلئے سفارشات تیار کرنے کیلئے کابینہ کی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ نے محکمہ داخلہ کی جانب سےتیار کردہ گلگت بلتستان آرمز رولز 2023 کی بھی اصولی منظوری دیدی اور اس حوالے سے قانونی ضوابط کو مزید موثر بنانے کے بھی احکامات جاری کئے گئے۔ کابینہ اجلاس میں فاریسٹ ورکنگ پلان پر عملدر آمد کیلئے مقامی کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے محکمہ جنگلات کی سفارشات کی منظوری دی گئی اورگلگت بلتستان رینج لینڈ پالیسی 2023 پر مزید غوروخوص کیلئے کابینہ کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کے خاتمے کیلئےگلگت بلتستان ریگولیشنز 2024 کی بھی منظوری دیدی گئی۔ کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں سپشل انوسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل)کے تعاون سے گلگت بلتستان کے طلباء و طالبات کو جدید آئی ٹی سکلز کی تربیت کیلئے 14 آئی ٹی حب کے قیام کیلئے مفاہمتی یاداشت کرنے لی منظوری دیدی گئی اور گلگت بلتستان فرسٹ کلاوئڈ پالیسی کی بھی منظوری دیدی گئی۔ کلائوڈ پالیسی کے تحت وزارتوں و محکموں کو سینٹرلائزڈ ڈیٹا سینٹر پر منتقل کیا جائے گا۔ کابینہ اجلاس میں ضلعی زکوٰۃ کمیٹی کے اراکین کیلئے مراعات، محکمہ برقیات میں گرین انرجی فنڈ کے قیام، گلگت بلتستان کونسل آفس کی تعمیر کیلئے زمین کی فراہمی، محکمہ صحت کے ریکروٹمنٹ رولز میں ترمیم کے زریعے ڈینٹل ڈاکٹروں کی ترقی کیلیے پالیسی کی منظوری اور محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈویلپمنٹ کی سفارشات پر دیہی اور شہری علاقوں کی حدود بندی سمیت نئے ٹاؤن ایریاز اور یونین کونسلز کے قیام کی منظوری دیدی