گلوبل وارمنگ اور کلائمیٹ چینج

 

 

1. سورج سے ھمیں براہِ راست حرارت نہیں آتی ھے۔

 

2. سطح زمین سے 90 کلومیٹر اوپر تک مسلسل درجہ حرارت کم ھوتا جاتا ھے۔

 

3. سطح زمین پر درجہِ حرارت 48C , بادلوں میں 5-0, لوکل فلائیٹ لیول یعنی 7 کلومیٹر پر منفی 10C, انٹرنیشنل فلائیٹ لیول یعنی 11 کلومیٹر پر منفی 30C اور 20 کلومیٹر پر منفی 60C اور 90 کلومیٹر اوپر منفی 85C ھے۔

 

4. گلوبل وارمنگ میں سورج کا کوئی رول نہیں ھے یہ سب انسانی سرگرمیوں اور فوسل فیولز کے بے دریغ استعمال اور جنگلات کے کاٹنے کی وجہ سے ھے۔

 

5. ہر کوئی ماحول کا Consumer ھے لیکن Pay / Compensate کوئی نہیں کرتا۔ ایسے تو کوئی نظام نہیں چل سکتا ۔

 

6. ایک انسان کا کاربن فٹ پرنٹ 4 تا 16 ٹن سالانہ ھے۔ امریکن کا 16 اور دیگر ممالک کا 4 اور 16 کے درمیان ھے۔

 

7. کاربن فٹ پرنٹ سے مراد کاربن ڈائی آکسائڈ کی وہ کل مقدار ھے جو ایک انسان اپنی مختلف سرگرمیوں اور وسائل کے استعمال و ضیا کے دوران خارج کرتا ہے ۔ مثلاً انرجی کا استعمال ، کھانا و ضائع کرنا، فوسل فیولز کا استعمال، A C و ہیٹر کا استعمال وغیرہ ۔

 

8. گلوبل وارمنگ میں کاربن ڈائی آکسائڈ کا رول 60% ھے. ایک اوسط درجے کا پودہ سال میں 24 کلوگرام کاربن ڈائی آکسائڈ جذب کرتا ھے۔

 

9. ھمارے ماحولیاتی قوانین گلوبل وارمنگ گیسوں کے اخراج پر کوئی کنٹرول نہیں رکھتے اور نہ ھی کاربن ڈائی آکسائڈ و میتھین وغیرہ کے بارے میں کوئی legislation ھے۔

 

10. گورنمنٹ نے اب ماحولیات کے محکموں کے ساتھ کلائمیٹ چینج کے لفظ کا اضافی تو کر دیا ھے لیکن ماحولیاتی ایکٹ اور Administrative Hierarchy کو اس کے مطابق تبدیل نہیں کیا جا رہا ھے۔

 

11. گلوبل وارمنگ نے ھمارے ماحولیاتی حالات تبدیل کر دئے ہیں ۔ روزانہ بہت سے قیمتی Soil مر کر Clay میں تبدیل ھو رہی ھے یعنی اس میں Hummus یعنی نامیاتی مادہ و مفید Microbes ختم ھو رہے ہیں ۔ موسم انتہائی غیر یقینی اور violent ھو گئے ھیں ۔ پانی کی مسلسل یعنی perennial دستیابی ممکن نہیں رہی۔

 

12. فصلیں و پودے و درخت گلوبل وارمنگ و کلائمیٹ چینج کی وجہ سے ماحولیاتی بانجھ پن یعنی Environmentally Infertile ھو رہے ہیں

 

13. گلوبل وارمنگ سے انسانی رویوں behaviour میں تلخی آ گئی ھے

 

14. گلوبل وارمنگ سے ماحولیاتی آلودگی و AQI بڑھ گیا ھے

 

15. شرح اموات میں اضافہ ھو گیا ھے

 

16. گلوبل وارمنگ کو کنٹرول کرنے کے لیے Public awareness, ماحولیاتی قوانین میں تبدیلی، کلائمیٹ چینج ڈائریکٹوریٹ بنانے اور محکمہ جنگلات اور PHA کو فعال کرنے کی ضرورت ھے

 

17. پودے سولر انرجی کے سب سے بڑے کنزیومرز ہیں ۔ یہ سورج / گلوبل وارمنگ کی حرارت اور کاربن ڈائی آکسائڈ کو پتوں کے ذریعے جذب کر کے فوڈ، فیڈ اور فیول میں تبدیل کر دیتے ہیں جن پر جانوروں اور انسانوں کی زندگی کا انحصار ھے۔ پودے قدرت کی انوکھی مشین برائے تحفظ ماحول ہیں

 

Dr. M. Younis Zahid

Ex. Director EPA Punjab Lahore

Cel: 03454014741

جواب دیں

Back to top button