ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے یکم نومبر سے شروع ہونے والے سالانہ رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے لیے صفائی انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں، اجتماع گاہ اور پنڈال تک جانے والے راستوں پر ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیمیں صفائی انتظامات یقینی بنانے کے لیے متحرک ہیں۔ سی ای او بابر صاحب دین نے اجتماع گاہ کا دورہ کیا اوررائیونڈ اجتماع کے منتظمین ڈاکٹر ندیم اشرف، ڈاکٹر عمر فاروق، مولانا عامر سے ملاقات میں صفائی انتظامات پر بات چیت میں ہر سال کی طرح بہترین صفائی انتظامات کی یقین دہانی کروائی۔
120 سے زائد ورکرز، 25 گاڑیاں،
رائیونڈ پنڈال جانے والے راستوں پر مکینیکل سویپنگ، اور واشنگ کیلئے ٹیمیں تعینات کر دی گئیں ہیں جبکہ3 واٹر بائوذرذ اجتماع گاہ کے گرد پانی کا چھڑکاؤ جاری رکھیں گے۔سی ای او بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔رائیونڈ اجتماع میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے بہترین ورکنگ پر منتظمین کے اظہار اطمینان پر مشکور ہیں۔اجتماع پر آنے والے زائرین کیلئے صفائی کا بہترین بندوبست کیا جا رہا ہے۔رائیونڈ اجتماع کے دونوں مراحل مکمل ہونے تک افسران اور ورکرز تینوں شفٹوں میں مامور رہیں گے۔مزید برآں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نےصفائی کے بہترین انتظامات پر ٹاؤن مینجر علی رضا اور ورکرز کو شاباش دی۔