وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زرعی انقلاب اور کسانوں کی خوشحالی کے وژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے، ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے "پروگرام برائے واٹر ایفیشنٹ ایگریکلچر” کے تحت جدید زرعی آلات کی فراہمی کے لیے انتہائی شفاف اور کامیاب قرعہ اندازی کا انعقاد کیا ہے۔ ٹاؤن ہال لاہور میں منعقدہ اس پروقار تقریب میں ممبر قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر، ن لیگی رہنما خواجہ احمد حسان اور ضلعی انتظامیہ لاہور کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص انجم نے بیلٹنگ کے تمام مراحل کی خود نگرانی کی تاکہ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ اس پروگرام کے تحت لاہور کے لیے مختص 10 یونٹس کے حصول کے لیے 74 اہل امیدواروں کے درمیان قرعہ اندازی کی گئی، جس میں کامیاب ہونے والے کاشتکاروں کو فی یونٹ 6 لاکھ روپے کی خطیر سرکاری سبسڈی فراہم کی جائے گی۔ ایم این اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی بچت اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے لیے لیزر لینڈ لیولرز کا استعمال ناگزیر ہے اور یہ اقدام کسان کو خوشحال اور ملکی معیشت کو مستحکم کرے گا۔ خواجہ احمد حسان نے اسے حکومت پنجاب کا کسانوں کے لیے ایک بڑا تحفہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے قرعہ اندازی کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل اور شفاف رکھا گیا ہے۔ تقریب کے اختتام پر کامیاب امیدواروں میں الاٹمنٹ سلپس تقسیم کی گئیں جبکہ ویٹنگ لسٹ میں موجود امیدواروں کے ریکارڈ کو بھی محفوظ کر لیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ضرورت پڑنے پر انہیں ترجیح دی جا سکے۔ محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسانوں کو ان جدید آلات کے استعمال سے متعلق مکمل تکنیکی رہنمائی فراہم کریں تاکہ زراعت میں جدید کاری کا ہدف حاصل کیا جا سکے۔
Read Next
19 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
23 گھنٹے ago
ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل واہگہ کا اہم فیلڈ دورہ،اتوکے اعوان میں عاشورہ روٹ،ایل ڈی پی اور ستھرا پنجاب مہم کا جائزہ
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،ایک مسمار،چھ سربمہر
2 دن ago
*بلدیہ عظمٰی لاہور کو ٹی ٹی آئی پی ٹیکس اور نقشہ فیس کی مد میں ریکارڈ آمدن وصول*
4 دن ago
میٹروپولیٹن آفیسر ریگولیشنز ایم سی ایل کاشف جلیل کی زیر صدارت انفورسمنٹ ونگ کا اجلاس،وال چاکنگ اور تجاوزات کے صفایا یقینی بنانے کی ہدایت
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،7 سربمہر
6 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،توحید سٹی،ہوریزن ہوم،پاسبان گارڈن کے دفاتر سیل
7 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ اور نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،13 مسمار،15سربمہر
7 دن ago



