گورنرسردار سلیم حیدر خان نے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کو ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کا وائس چانسلر تعینات کردیا

گورنر و چانسلر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کو ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کا وائس چانسلر تعینات کردیا۔ پروفیسر ذوالفقار کا تعلق لودھراں سے ہے۔ سیلف میڈ آدمی ہیں، کسی بھی قسم کی سیاسی وابستگی سے اجتناب اور محنت میں عظمت پہ یقین رکھتے ہیں۔ طبیعتا سخت مزاج اور رولز ریگولیشن کے مطابق کام کرنے والے ہیں۔ تعلیمی حلقوں کا ماننا ہے کہ سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار خان کی پالیسی کا تسلسل برقرار رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button