وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن روڈ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،

یرنسپل گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول سید عبدالواحد اور اساتذہ نے خوش آمدید کہا، اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ریٹی گن شہر کا ایک تاریخی سکول ہے، آج سکول آمد سے بچپن کی یادیں تازہ ہوئی ہیں جو بہت خوش گوار احساس ہے، اس سکول کے بنچز پر بیٹھے ہمارے ہم عصر اور دیگر طلباء اپنے اپنے شعبوں میں بہترین کام کر رہے ہیں، بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر گورنمنٹ سکولز کے امیج کو بہتر بنانے پر کام کیا جارہا ہے، ایک وقت تھا کی گورنمنٹ سکولز میں داخلہ انتہائی سخت میرٹ کی بنیاد پر ملتا تھا، انشاء اللہ پھر مثبت تبدیلی کا دور شروع ہوگیا ہے، طلباء سے گفتگو میں وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ حکومت کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کا نہ صرف معیار بہتر ہوگا بلکہ بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، آئی ٹی سیکٹر کی ترویج، لیپ ٹاپ اور ہونہار سکالرشپ پروگرام طلباء کیلئے بھرپور چل رہا ہے، اساتذہ اور والدین کے ادب و احترام سے ہی کامیابی کا سفر شروع ہوتا ہے۔






