وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے عین مطابق محفوظ بسنت کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے جامع اقدامات کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پورے شہر کو بسنت تھیم سے سجانے کے ساتھ ساتھ حفاظتی مہم کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی لاہور کی خصوصی ہدایت پر ضلعی افسران نے ضلع بھر میں عمارتوں اور گھروں کی چھتوں کی انسپیکشن کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کے دوران خطرناک اور مخدوش چھتوں کی نشاندہی کر کے وہاں فوری طور پر نوٹسز چسپاں کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔ اس مہم کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور تمام افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ مخدوش عمارتوں کے مکینوں سے ذاتی طور پر ملاقات کر کے انہیں خطرات سے آگاہ کریں اور عوامی مقامات پر قائم خصوصی کیمپس کے ذریعے شہریوں کو بسنت کے حوالے سے حفاظتی تدابیر سمجھائیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور نہ صرف انتظامی سطح پر متحرک ہے بلکہ عوامی سطح پر آگاہی کے لیے گھر گھر جا کر محفوظ جشن کا پیغام پہنچا رہی ہے، جبکہ موٹر سائیکل سواروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے سیفٹی وائرز اور حفاظتی راڈز کی تنصیب کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس ثقافتی میلے کو پرامن اور خوشگوار ماحول میں منعقد کرنے کے لیے والدین اور بزرگوں کو بھی بچوں کی حفاظت کے لیے متحرک کیا جا رہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کی ان بروقت کوششوں اور فیلڈ مانیٹرنگ کی بدولت شہر میں بسنت کی سجاوٹ کے ساتھ ساتھ عوامی تحفظ کے پیغامات کو بھی نمایاں کیا گیا ہے تاکہ ایک محفوظ اور منظم طریقے سے اس ایونٹ کو کامیاب بنایا جا سکے۔
Read Next
11 گھنٹے ago
*ڈپٹی کمشنر لاہور کا ناز ٹاؤن اور شادمان عاشورہ روٹ کا تفصیلی دورہ،*
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گلبرگ زون میں آپریشن،6 عمارتیں سربمہر
1 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور صفائی ٹیموں کاسمن آباد ٹاؤن میں خصوصی صفائی آپریشن
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کماہاں روڈ،آشیانہ روڈ آپریشن،دو مسمار دو سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
Related Articles
ڈپٹی کمشنر لاہور کا تحصیل واہگہ کا اہم فیلڈ دورہ،اتوکے اعوان میں عاشورہ روٹ،ایل ڈی پی اور ستھرا پنجاب مہم کا جائزہ
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،ایک مسمار،چھ سربمہر
4 دن ago




