بچوں کے مین ہولز کے گرنے میں واقعات پر صوبائی وزیر بلال یاسین انتہائی برہم۔۔پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے بذریعہ ویڈیو لنک کارکردگی جائزہ اجلاس میں صوبائی وزیر بلال یاسین کا افسران نے انتباہ جاری کردیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر نے مخدوش صورتحال والے مین ہولز اور تجاویز بارے تمام اضلاع کے واسا ایم ڈیز کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ مون سون سے قبل جاری ڈی سلٹنگ مہم جاری رہے گی، تمام اضلاع ہنگامی اقدامات کی تیاری رکھیں۔ انہوں نے افسران کو مانیٹرنگ میکنزم بہتر بنانے کی آخری وارننگ، متعلقہ افسران کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث بارشی صورتحال میں ممکنہ اضافہ ،مزید مشینری جلد پہنچا دی جائے گی۔ ڈی جی واسا پنجاب کو کسی بھی ضلع میں ہنگامی صورتحال کے باعث اضافی مشینری کو پول میں رکھنے کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیر بلال یاسین نے واضح کیا کہ پی ڈی پی کے تحت رواں مالی سال کے اہداف کا تعاقب میں کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔ محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں میں نکاسی آب سمیت تمام انتظامات کو کل تک حتمی شکل دی جائے۔ عوامی شکایات کا سدباب اور فوری ریلیف وزیر اعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔
Read Next
3 دن ago
*صوبہ بھر میں واسا عملے کی بنیادی ریسکیو اور فائر سیفٹی تربیت*
4 دن ago
نالہ لئی کی صفائی،تجاوزات کے خاتمے اور سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لئے جامع اقدامات کا فیصلہ
5 دن ago
*پھاٹا کے مالی سال 2025-26 کا جامع آڈٹ، خصوصی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم*
5 دن ago
وزیر اعلٰی صاف پانی پراجیکٹ، 30 نومبر تک راولپنڈی ڈویژن میں 706 فلٹریشن پلانٹس مکمل و فعال کرنے کا ہدف
5 دن ago






