پشاور (بلدیات ٹائمز)خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں سے وابستہ ہزاروں ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ھیں اور بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کے بچے فاکوں بھری مشکل زندگی گزار رہے ہیں۔ بلدیاتی اداروں کے ذرائع آمدن حکومتی عیاشیوں کی وجہ سے بتدریج ختم کئے جا رہے ہیں جب کہ بلدیاتی ادارے فنڈز کی کمی کی وجہ سے اپنے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں ۔ملازمین اور پنشنرز کئ کئی ماہ کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے بغیر سخت مالی بحران کے شکار ہیں۔ گذشتہ ادوار اور موجودہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کے کئی بڑے ذرائع امدن جن میں دو فیصد منتقلی جائیداد ٹیکس، لائیسنس فیس، لوڈ ان لوڈ ٹیکس وغیرہ ختم کر دئے گئے جس سے بلدیاتی ادارے مالی طور پر دیوالیہ ھو چکے ہیں ۔ حکومت کے نا عاقبت اندیش مشیروں کے غلط اور ناانصافی پر مبنی فیصلوں سے بلدیاتی اداروں میں کام کرنے والے سینکڑوں دستکاری سکولز/انڈسٹریل سنٹرز کو بیک جنبش ختم کر دیا گیا جس سے لاکھوں بچیاں فری دستکاری ، سلائی کڑھائی اور ایمبرائیڈری سیکھ کر اپنے گھروں کے لئے آمدن کا ذریعہ تھیں کو سکھلائی سے محروم کر دیا گیا جب کہ ان سکولز سے وابستہ ہزاروں ٹیچرز کو بے روزگار کر دیا گیا جس سے ہزاروں خاندانوں کے سروں پر بے روزگاری اور فاکوں کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔ اسی طرح بلدیاتی اداروں میں نجکاری پر عمل پیرا ھو کر واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی کمپنیز کا قیام عمل میں لا کر کمپنی کیڈر ملازمین کو عارضی بنیادوں پر بھرتی کرکے ملازمین کو سخت ذھنی اذیت سے دو چار کیا جا رہا ھے۔ بلدیاتی اداروں کے مستقل اکاونٹنگ سسٹم کی عدم فراھمی اور پرسنل لیجر اکاونٹ کی۔ بار بار کی بندش کی وجہ سے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے محروم چلے آ رہے ہیں۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سینئر عہدیداران سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، صدر حاجی انور کمال خان مروت، چئیرمین محبوب اللہ، جنرل سیکرٹری سلیمان خان ھوتی اور پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی صدر شوکت علی انجم نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین میں ان کے حل طلب مسائل کی وجہ سے سخت بے چینی پائی جاتی ھے۔ لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن کے عہدیداران نے صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی مضبوطی، نجکاری کے خاتمے اور کمپنی کیڈر ملازمین کی سروسز کی فوری مستقلی ، TMAs کے لئے مستقل اکاؤنٹنگ سسٹم کے قیام و منظوری ، TMAs کے دستکاری سکولز کی بندش کے احکام کی واپسی اور دستکاری سکولز کی فوری بحالی ، واسا ملازمین کے ڈیپوٹیشن الاونس کی بحالی، بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی بذریعہ اکاونٹ فور سے کرنے کے احکامات صادر کر کے ملزمین کو مسائل کی دلدل سے نکالا جائے ۔
Read Next
5 گھنٹے ago
میرانشاہ ٹی ایم اے کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور افسران کی غیر حاضری کے خلاف احتجاجی ہڑتال شروع کر دی
21 گھنٹے ago
*وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ضلع مانسہرہ کا دورہ*
3 دن ago
*وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ڈیجیٹل لائسنس منیجمنٹ سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا*
4 دن ago
خیبرپختونخوا حکومت قانون و آئین پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئےبلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن
4 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 بارے اجلاس!
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی پشاور رنگ روڈ ناردرن سیکشن پیکج ون کی افتتاحی تقریب سے خطاب
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کاروبلس سے اہم ملاقات
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کےعہدیداران کی فنانس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام سےجلد گرانٹ کے اجراء کے لئے ملاقات
1 ہفتہ ago
صوبائی وزیر قانون خیبر پختونخوا آفتاب عالم کی زیرِصدارت ڈپٹی کمشنر آفس کوہاٹ میں اہم اجلاس
1 ہفتہ ago

