محکمہ بلدیات پنجاب نے تمام بلدیاتی اداروں کو اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کو بقایا ماہانہ پریمیم کی ادائیگی یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔بلدیاتی اداروں کے چیف افسران کو تین دن کی مہلت دی گئی ہے ۔ناکامی یا کوتاہی کی صورت میں سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔محکمہ بلدیات نے میٹروپولیٹن کارپوریشن، میونسپل کارپوریشنز، میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسلز کو جاری مراسلہ میں اسٹیٹ لائف کو ماہانہ گروپ انشورنس پریمیم کی مد میں بڑی رقم ادا نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور واضع کیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے لئے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے بقایا پریمیم کی فوری ادائیگیاں کی جائیں۔ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی زیر صدارت اجلاس میں ہونے والے فیصلے کی روشنی میں مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔
Read Next
2 دن ago
پنجاب میں ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریوں کا نیا گزٹ نوٹیفکیشن جاری،میونسپل کارپوریشنز،ڈی سیز،میونسپل کمیٹیاں اے ڈی سی میونسپل سروسز کے حوالے
2 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،پی ڈی پی سکیموں کا جائزہ
2 دن ago
سید نجف علی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ تعینات،ڈائریکٹر ڈیٹا کلیکشن کا اضافی چارج
3 دن ago
*پی ڈبلیو سی اے اور لاہور بینالے 04 کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط*
3 دن ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی کا اہم اجلاس،تمام ضلعی ایجنسیز کی کارکردگی کا جائزہ
Related Articles
صفائی فیس کی وصولی،ستھرا پنجاب اتھارٹی اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے مابین باقاعدہ سروس لیول ایگریمنٹ سائن
4 دن ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے یکم جولائی سےمحکمہ ایکسائز کے ذریعے ماہانہ سینی ٹیشن فیس کی وصولی کا ٹیرف اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
4 دن ago
ایل ڈی اے نے علامہ اقبال زون کے نقشے منظور کرنا شروع کر دیئے،مشروط طور پرایم سی ایل کامکمل بلڈنگ کنٹرول لینے میں ایل ڈی اے کی عدم دلچسپی
5 دن ago


