ادارہ تحفظ ماحول پنجاب کی بڑی کامیابی۔۔ای پی اے کے اشتراک سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایمیشنز ٹیسٹنگ سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔۔ڈائریکٹرجنرل ادارہ تحفظ ماحول پنجاب ڈاکٹرعمران حامد شیخ نے ای ٹی ایس کا خصوصی اسکواڈ اسلام آبادبھیجا۔۔

ای ٹی ایس اسکواڈ نے نہ صرف ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر آفس کی تمام گاڑیاں ٹیسٹ کیں بلکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیم کو تربیت بھی دی۔۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن نے اپنی گاڑی کا ایمیشن ٹیسٹ کروایا اور گاڑی کے ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد اپنی گاڑی کو خود اسٹیکر بھی لگایا۔۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول ڈاکٹر عمران حامد شیخ کا شکریہ ادا کیا






