رمضان المبارک کے آخری جمعہ اور عید الفطر کی مناسبت سے شہر بھر کی جامع مساجد اور عید گاہوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کے خصوصی انتظامات پر عملہ متحرک رہا۔ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہر کی تمام جامع مساجد اور اس کے اطراف خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔ ماہ رمضان میں ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں نےشہر بھر میں1500 مساجد کی صفائی دھلائی کا ہدف یقینی بنایا۔ نماز تراویح اور سحری کے اوقات میں بھی مساجد کے گرد خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات رہیں۔مزید برآں روزہ داروں کو آخری عشرے میں ختم القرآن،محافل شبینہ اورجمعتہ الوداع کی مناسبت سے صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے مساجد کی واشنگ کا عمل یقینی بنایا گیا۔ماہ رمضان میں روزانہ کی بنیاد پر راوی ٹاؤن میں 25،شالیمار ٹاؤن میں 14،عزیز بھٹی ٹاؤن میں 17،گلبرگ ٹاؤن میں 20،ڈی جی بی ٹی میں 30،سمن آباد ٹاؤن میں 10، علامہ اقبال ٹاؤن میں 10،نشتر ٹاؤن میں 20 اورواہگہ ٹاؤن میں 14 مساجد کی واشنگ یقینی بنائی گئی جبکہ تراویح مراکز ،قبرستانوں کے اطراف اورملحقہ راستوں پر بھی صفائی اور پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنایا گیا ۔
Read Next
16 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف شالیمار زون میں آپریشن،8 سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا عزیر بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،دو مسمار،چار سربمہر
2 دن ago
لاہور میں مثالی صفائی انتظامات یقینی بنانے کا مشن:سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کے مختلف علاقوں کے دورے
3 دن ago
CEO LWMC visits Data Ganj Bakhsh Town, checks sanitation arrangements & workers’ attendance
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا گلبرگ زون ہائی جیک،علامہ اقبال روڈ اور نکلسن روڈ کی رہائشی آبادی میں غیر قانونی تعمیرات،حکام بے بس
Related Articles
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کاعلامہ اقبال،نشتر ٹاؤن کا دورہ، ناقص کارکردگی پر یو سی 229 کا سینٹری سپروائزر نوکری سے برخاست
6 دن ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
7 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
7 دن ago


