وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیمیں 24 گھنٹے فیلڈ میں متحرک ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کے خصوصی انتظامات ممکن بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کمرشل مارکیٹس، عوامی مقامات، اور رش والی جگہوں پر مینوئل سویپنگ اور پانی کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے جبکہ 272 بس اسٹاپس، لاری اڈوں کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے 5000 سے زائد کنٹینرز کی کلیئرنس کے ساتھ ساتھ شہر کے 800 کلومیٹر سے زائد روڈز پر مکینیکل سویپنگ، 100 کلومیٹر سے زائد مکینیکل واشنگ کی جاری ہے۔ سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ شہر کی تمام گلیوں، محلوں، چوراہوں، روڈ ڈیوائڈرز اور مین شاہراہوں کی خصوصی صفائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ بہترین صفائی انتظامات کے تحت مسلم ٹاؤن موڑ، اچھرہ، شمع، مزنگ، ایل او ایس پر روڈ سائیڈ سکریپنگ کی جارہی ہے۔جوہر ٹاؤن، سمسانی روڈ، خیابان فردوسی، گلوبل ویلج کے اطراف صفائی آپریشن کیا گیا جبکہ نظریہ پاکستان روڈ، ایکسپو سنٹر، جی ون مارکیٹ کے اطراف صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ لاہور کو صاف رکھنے میں ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کا ساتھ دیں۔ صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
Read Next
5 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،6 سربمہر
1 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،3 مسمار، دو سیل
1 دن ago
ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور کی آپریشن ٹیموں کی شہر کی 121 امام بارگاہوں کی واشنگ اور جلوس کے روٹس کی صفائی،ستھرائی
3 دن ago
زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائی جائے،ایم او آر و ایڈمنسٹریٹر لاری اڈہ کاشف جلیل
4 دن ago
*ڈپٹی کمشنر لاہور کا ناز ٹاؤن اور شادمان عاشورہ روٹ کا تفصیلی دورہ،*
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گلبرگ زون میں آپریشن،6 عمارتیں سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کماہاں روڈ،آشیانہ روڈ آپریشن،دو مسمار دو سربمہر
6 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا اقبال زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار،دو سربمہر
1 ہفتہ ago


