وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے یوم استحصال کشمیر (5اگست) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت نے جس طرح 1947 کو کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کیا ویسے ہی 5 اگست 2019 کو ایک بار پھر شبخون مارا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ کشمیری عوام پر جاری مسلسل جبر سے بھی بھارت کو مطلوبہ نتائج نہیں ملے۔ چنانچہ اس نے سیاسی اور سفارتی محاذ پر اپنی ناکامی کا بدلہ 5 اگست کے اقدام سے لینے کی کوشش کی۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعظم مودی بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بنے ہیں۔ بھارت اپنے مکروہ اقدامات چھپانے کے لئے بلوچستان میں مداخلت کر رہا ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ 10 مئی کو آپریشن سیندور سے اکھنڈ بھارت کے اپنے ہی خواب کی مانگ اجڑ گئی۔ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی زیرقیادت اپریشن بنیان مرصوص نئی داستانیں رقم کر گیا۔ پاکستان کی عوام اور افواج نے متحد ہوکر معرکہ حق میں دشمن کے دانت کھٹے کئے۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد سے بھارت عالمی فورمز پر مسلسل رسوا ہو رہا ہے۔ نہ صرف بھارت کے اندر بلکہ بیرون ملک سے بھی بھارت کی شکست کی گواہی دی جا رہی ہے۔ بھارت کو سفارتی محاذ پر تنہا کرنا ایک بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر وزیراعظم شہباز شریف خطے کے لیڈر کے طور پر ابھرے ہیں۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے پاکستانی عوام کا تعلق وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہوا ہے۔ کشمیری عوام کی جدوجہد 5 اگست جیسے اقدامات سے کمزور نہیں پڑی بلکہ مضبوط ہوئی ہے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، انشااللہ مقبوضہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا۔
Read Next
10 گھنٹے ago
*وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ آفس آمد۔*
19 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سُتھرا پنجاب اتھارٹی کا اجلاس
3 دن ago
3rd Lahore Heritage Run Held at Lahore Fort
3 دن ago
لاہور ہیریٹیج رن کا تیسرا ایڈیشن پنجاب والڈ سٹیز اینڈ ہیریٹیج ایریاز اتھارٹی کے اشتراک سے کامیابی سے منعقد
3 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت ڈسکہ میں ستھرا پنجاب پروگرام اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سےاجلاس
Related Articles
پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کا بلدیاتی اداروں کے ساتھ اربوں روپے کا فراڈ،ایم سی ایل نے 50 فیصد آمدن کا شیئر مانگ لیا
4 دن ago
*ڈسکہ میں خواتین کے لیے الگ فوڈ اسٹریٹ بنائی جائے گی:میاں ذیشان رفیق صوبائی وزیر بلدیات پنجاب*
5 دن ago



