صوبائی حکومت کی طرف سے مقامی حکومتوں کے حل طلب مسائل میں صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی، صوبائی حکومت کی وعدہ خلافیوں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیطرف سے مذاکرات کی پیشکش کے باوجود بار بار وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات منسوخی کیخلاف لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام بلدیاتی نمایندے 3 مارچ بروز منگل خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینگے۔ احتجاجی دھرنا کا فیصلہ گزشتہ روز مشاورتی اجلاس زیر صدارت مئیر پشاور حاجی زبیر علی، مئیر مردان حمایت اللہ مایار کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ہوا تھا۔واضح رہے کہ بلدیاتی نمائندوں کیطرف سے گزشتہ احتجاجی دھرنا جو کہ 13 فروری تا 16 فروری جاری رہا تھا وہ احتجاجی دھرنا کمشنر پشاور کی یقین دہانی پر ختم کیا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے تین یوم کے اندر ملاقات کی جائیگی مگر فروری کا مہینہ ختم ہونے کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی ساتھ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات نا ہوسکی۔ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا چئیرمین تحصیل لوکل گورنمنٹ سرائے نورنگ لکی مروت عزیز اللہ مروت کا بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 3 مارچ پرامن احتجاجی دھرنا کے لیے تیاری مکمل ہے بروز پیر خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے بلدیاتی نمایندگان پشاور پنچنا شروع ہوگا۔ترجمان لوکل کونسلز ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت کے مطابق اب تک صوبائی حکومت کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کرسکی وزیر بلدیات اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کیساتھ صوبہ خیبرپختونخوا کے ساڑھے چار کروڑ عوامی نمایندوں کیساتھ ملاقات کے لیے وقت ہی نہیں۔ صوبائی حکومت کو فکر ہی نہیں کہ گزشتہ چار سال سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نظام مفلوج ہے حالانکہ مقامی حکومتوں کے انتخابات پر قومی خزانہ سے اربوں روپے کے اخراجات اتے ہیں اور مقامی حکومتوں کے زریعے ہی نچلی سطح پر بہترین طرز حکمرانی کیساتھ ساتھ مقامی سطح پر عوام کو گھر کی دہلیز سماجی و میونسپل خدمات کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔ترجمان ایسوسی ایشن عزیز اللہ مروت کے مطابق 3 مارچ کو خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے خیبرپختونخوا روڈ پر پرامن احتجاجی دھرنا ہر صورت ہوگا بلدیاتی نمایندگان افطار سحر تراویح بھی خیبر روڈ پر ادا کرینگے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 دن ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
4 دن ago
وفاق کی طرف سے پیٹرول قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوسناک ہے،وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی
6 دن ago
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
6 دن ago
بلدیاتی ملازمین کے مسائل،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا اور پشاور یونائیٹڈ ورکرز یونین کا مشترکہ جدوجہد کا اعادہ
Related Articles
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے سابق چیئرمین اور معروف مزدور رہنما سیدہادی حسین شاہ کی وفات پر تعزیتی اجلاس
7 دن ago
خیبر پختونخوا حکومت کی اون سورس ریونیو میں شاندار کارکردگی،محکموں کے سربراہان میں تعریفی اسناد تقسیم
1 ہفتہ ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے بانی صدر،ممتاز مزدور رہنما سید ہادی حسین شاہ انتقال فرما گئے، "اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ”
1 ہفتہ ago



