وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکپتن شریف میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کردیا،خطاب، اہم اعلانات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکپتن شریف میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کیا اور اہم اعلانات کیے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اگلے سال مزید 400 الیکٹرک بسیں لانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دسمبر تک پہلے فیز میں 1100بسیں چلانے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوا زشریف نے ہر گاؤں میں 25 کلومیٹر روڈز کی تعمیر و مرمت اور کسانوں کیلئے ڈی اے پی کھاد پر تاریخی سبسڈی دینے کا اعلان بھی کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈپٹی کمشنرز کوالیکٹرک بسوں کیلئے تین ماہ میں بس سٹاپ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے نئی سیوریج لائن، ڈرینج لائن اور انڈر واٹر سٹوریج ٹینک بنانے کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پینے کے صاف پانی کے لئے دور دراز علاقوں میں واٹر ٹینکرز بھیجنے اورپانی کی قلت کی شکار آبادیوں میں صاف پانی گھر گھر پہچانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چھوٹے بڑے شہروں کے لئے بیوٹی فکیشن پلان کی جلد از جلد تکمیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکپتن شریف کے شہر کاالیکٹرک بس میں بیٹھ کرڈیڑھ کلو تک سفر کیا۔پاکپتن شریف شہر پہلے کی نسبت زیادہ صاف اور کلین نظر آیا۔ شہر میں ایک طرف سبزیوں اور پھلوں کی ریڑھیاں منظم طریقے سے لگائی گئی تھیں۔ مجھے پاکپتن میں ڈویلپمنٹ کے کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ پنجاب کے 38 اضلاع میں ترقی یکساں طور پر نہیں ہوگی توسمجھا جائے گا کہ پنجاب ترقی یافتہ نہیں ہے۔خاتون میانوالی میں صفائی ستھرائی اور ترقیاتی کام دیکھ کر حیران ہوئی۔ ستھرا پنجاب پروگرام کو خود ترتیب دیکر صوبے بھر میں لانچ کیا ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام ہے۔ 100بلین روپے کی لاگت سے پورے صوبے کے لئے ستھرا پنجاب پروگرام میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں کسی تفریق کے بغیر سب شہروں اور تحصیلوں میں ویسٹ مینجمنٹ مشینری دے رہے ہیں۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پورے صوبے میں یکساں مشینری دی ہیں۔ شہر، تحصیلیں، دیہات،گلی محلے اور سڑکیں صاف ہوں گی تو عوام خوش ہوں گے۔ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ایک ضلع دوسرے ضلع کو مشینری نہیں منگوائے گا۔بیٹیاں ہمیشہ گھروں کو ناصرف صاف کرتی ہیں بلکہ چمکاتی اور سجاتی بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ سکتا تھا کہ میانوالی، وزیر آباد، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان اور پاکپتن میں الیکٹرک بسیں آئینگی۔ چھوٹے شہروں میں سرکاری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی تصور ہی نہیں تھا۔ پنجاب میں زیادہ تر مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہونے کی وجہ سے ترقیاتی کام ہوتے رہے۔بعض شہروں میں ترقیاتی کام سست رہے، ا سی لیے اب ترقیاتی کاموں کا آغاز ان چھوٹے شہروں سے ہوگا۔الیکٹرک بس پراجیکٹ لوگوں کے دلوں میں گھر کررہا ہے۔ الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے مقرر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ طلبہ کے لئے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے کے لئے الیکٹرک بس ٹکٹ فری ہے۔ خواتین،سپیشل افراد اور بزرگوں کے لئے الیکٹرک بس پر سفر فری ہے۔پنجاب میں چلنے والی الیکٹرک بسیں ترقی یافتہ ممالک میں چلنے والی ہی بسیں ہیں۔اب ترقی بڑے شہروں سے نکل کر چھوٹے شہروں میں جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بس میں خواتین کے لئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کیے ہے۔الیکٹرک بسوں میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔ پنجاب کے چھوٹے شہروں میں الیکٹرک بس چلنے سے لوگوں میں خوشی کا سماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں ڈرینج، ڈسپوزل اور ناقص صفائی ستھرائی کے عمل کو بہتر کررہے ہیں۔ واسا صرف لاہور اور چند بڑے شہروں تک محدود تھی۔ 25 شہروں میں واساکے دفاتر قائم کر دیئے ہیں۔ آٹھ ماہ کی قلیل مدت میں 90ہزار گھر بن رہے ہیں۔پوری کوشش کریں گے کہ پانچ سال کے اندر پانچ لاکھ گھر بنا کر دیں۔گھر صرف لاہور نہیں بلکہ ہر چھوٹے بڑے شہر میں بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 لاکھ مزدورں اور ورکرز کو تین ہزار روپے ماہانہ مل رہے ہیں۔ ساہیوال ڈویژن میں ایک بھی کارڈیالوجی سنٹر نہیں تھا ایک سال کے مختصر عرصہ میں کارڈیالوجی سینٹر بنا دیا ہے۔ مری اور سرگودھا میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر بن کر کام شروع کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ لاہورکا نواز شریف کینسر ہسپتال تیزی سے مکمل ہورہا ہے۔ میو ہسپتال میں کو۔ابلیشن مشین سے کینسر کا علاج کررہے ہیں۔ گزشتہ حکومت نے سرکاری ہسپتالوں سے بھی مفت ادویات بند کر دی تھیں۔ ہیپاٹائٹس، دل کے امراض، ٹی بی اور انسولین مفت گھروں تک پہنچائی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ کا حلف لینے سے پہلے پنجاب میں جرائم کی شرح بلند ترین تھی۔

گزشتہ حکومتوں کی غفلت کی وجہ سے پنجاب جرائم کا گڑھ بن چکا تھا۔ درخواستیں آتی تھیں کہ مزدوروں سے تنخواہیں لوٹ لی جاتی ہیں۔ وسائل کم بھی ہوں تو اگر عوام کی خدمت کا جذبہ ہوتو اللہ تعالیٰ مدد کرتا ہے۔ کسانوں کو بلا سود قرض اور مشینری فراہم کررہے ہیں۔ ہمت کارڈ، مینارٹی کارڈاور پورے پنجاب میں لانچ کیا ہے۔ پنجاب کے 27 اضلاع سیلاب کی زد میں آئے۔ تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا لیکن حکومت کی بروقت اقدامات سے انسانی جانوں کو بچایا گیا۔ پنجاب وہ واحد صوبے جہاں انسانی جانوں کے ساتھ مویشیوں کی بھی جانیں بچائی گئیں۔ن، م اور ش سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہیں۔ چالیس سال سے مخالفین ہمیں توڑنے میں لگے ہوئے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button