وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت اجلاس میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، اسپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ ،ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی،اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کے تحت درخواست گزاروں کی تعداد 7 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری اداروں میں کم امدن ملازمین کی سہولت کیلئے محکموں میں خصوصی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، محکمہ صحت، تعلیم ،پولیس، ریسکیو 1122، واسا اور دیگر اداروں میں خصوصی کاونٹرز لگائے جائیں گے، خصوصی کاونٹرز آن لائن ایپلی کیشن اور درکار دستاویزات بارے سرکاری ملازمین کی راہنمائی کرے گا، وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ کم آمدن والے تمام سیکٹر کے ملازمین کو گھروں کی تعمیر کیلئے 15 لاکھ تک بلاسود قرضے باآسانی فراہم کیے جائیں گے، اب تک 79 ارب 34 کروڑ کی خطیر رقم مستحق خاندانوں میں قرضوں کی مد میں تقسیم کی جاچکی ہے، اقساط کی مد میں 1 ارب 37 کروڑ روپے کی رقم ریکوری بھی خزانے بھی جمع ہوچکی ہے، بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ ہر سال اپنی چھت ،اپنا گھر اسکیم شہر شہر،گاوں اور قصبوں دیہاتوں میں اپنے نقوش چھوڑے گا، ہر سال گھروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
Read Next
2 دن ago
*داتا دربار، بھاٹی چوک،موہنی روڈ اور گردونواح کی بحالی و توسیعی منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادائیگی کی تقریب*
2 دن ago
*محرم الحرام اور مون سون کے پیش نظر پنجاب بھر میں واسا ہائی الرٹ، تمام افسران کی چھٹیاں منسوخ*
3 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا لاہور میں محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی و انتظامی امور کا جائزہ*
3 دن ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی حلقے میں ہفتہ وار کھلی کچہری اور لیگی کارکنان سے خطاب
5 دن ago





