صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔۔۔صوبائی وزیر و کو چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن وامان بلال یاسین نے اندرون لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے مختلف مساجد اور بازاروں میں سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موجودہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر امن و امان قائم رکھنے والے ادارے فول پروف سکیورٹی پر مامور ہیں۔ بلال یاسین نے عوام سے گزارش کی ہے کہ سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ امن کمیٹیاں اور مساجد انتظامیہ مذہبی رواداری اور بھائی چارے کے فروغ میں کرداد ادا کریں۔ ایس پی سٹی، ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کے افسران بھی ہمراہ تھے۔
Read Next
1 دن ago
روڈا کاراوی شہر میں کمرشل نادہندگان کیخلاف آپریشن،متعدد کاروباری مراکز سربمہر
2 دن ago
*پنجاب میں پہلی بین الاقوامی سسٹین ایبل،سمارٹ اینڈ کلائمیٹ ریزیلینٹ واٹر سسٹمز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ*
2 دن ago
*اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی درخواستوں اور اقساط کی ہفتہ وار بنیادوں پر مانیٹرنگ کا فیصلہ*
3 دن ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی چین کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت*
5 دن ago





