صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی کارکردگی بارے اہم اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر 15 اضلاع میں نکاسی آب کے جاری منصوبوں بارے جائزہ لیا گیا۔وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے 161 سائٹس پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار اور کام کے معیار بارے اہم ڈیز سے بذریعہ ویڈیو لنک دریافت کیا۔ ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے مقررہ اہداف اور موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔ وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور مقررہ اہداف کے حصول کی ہدایت کردی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ترقیاتی سکیموں میں حائل رکاوٹوں اور درپیش مسائل کا جائزہ لے کر فوری حل کیا جائے۔ منصوبوں کے معیار، شفافیت اور پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے آئندہ مالی سال میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں کے دوران عوامی مشکلات کو کم سے کم رکھا جائے اور متبادل انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
Read Next
4 دن ago
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
5 دن ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
5 دن ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
6 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
6 دن ago






