ایل ڈبلیو ایم سی کا کمرشل مارکیٹس، سروس لینز، یوٹرنز اور مرکزی شاہراؤں پر خصوصی صفائی آپریشن

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں تمام کمرشل مارکیٹس، شاہراؤں، یو ٹرنز اور سروس لینز پر ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ تعینات ہے۔ سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر فیروز پور روڈ، جیل روڈ، شادمان مارکیٹ، لکشمی چوک، گلبرگ، برکت مارکیٹ، بیڈن روڈ اور ٹیمپل روڈ سمیت دیگر اہم تجارتی مراکز اور شاہراؤں پر مینوئل سویپنگ اور ویسٹ کلیئرنس آپریشن مکمل کیا گیا۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ صاف ستھرا لاہور ہی ہماری اولین ترجیح ہے اس مقصد کے حصول کےلیے تمام افسران و ورکرز تینوں شفٹوں میں متحرک ہیں۔ تمام ٹاؤن مینجرز کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ اپنے اپنے ٹاؤنز میں 100 فیصد ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کو یقینی بنائیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کوڑا کرکٹ گھر کے باہر نہ پھینکیں۔ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کے ساتھ تعاون کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button