ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے فیز 1 اور 2 پر پیش رفت کا ایک اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ لاہور، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، نیسپاک اور واسا حکام نے شرکت کی، جہاں اسسٹنٹ کمشنرز، نیسپاک اور واسا حکام نے اجلاس کو لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی موجودہ پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور کوالٹی کو یقینی بنانے کے لیے موثر مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اور لاہور ڈیولپمنٹ پروگرام کا فیز 1 کامیابی سے تکمیل کے قریب ہے۔ مزید برآں، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کی لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 1 اور 2 کے منصوبوں پر پیش رفت مثبت سمت میں گامزن ہے، اور واسا ڈرین اور واٹر سپلائی کے نظام میں بھی نمایاں بہتری لائی جا رہی ہے۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے منصوبوں کے معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا اور حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس سے قبل پیش رفت رپورٹ کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ متعلقہ محکمے ترقیاتی منصوبوں کے لیے باہمی رابطہ کاری مزید مضبوط کریں اور نیسپاک کو خاص طور پر تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی تاکید کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور منصوبوں میں اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانا ضروری ہے تاکہ شہریوں کی سہولت کے لیے ترقیاتی کام دیرپا اور مضبوط ہوں۔
Read Next
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن دو مسمار،تین سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا بیدیاں روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،تین ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا عزیز بھٹی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تین مسمار، 3 سربمہر
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ پر پارکنگ اسٹینڈز مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن،درجنوں سیل،بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور مقدمات درج
Related Articles
ایم سی ایل شعبہ ریگولیشن کا پاکستان منٹ،غازی آباد،سکھ نہر،جی ٹی روڈ،محمود بوٹی،کوٹلی پیر عبدالرحمان تجاوزات کے خلاف آپریشن
3 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا واہگہ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،تین سربمہر
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا مصطفٰی ٹاؤن میں جھگیوں اور مویشیوں کے خلاف کامیاب آپریشن،جوڑے پل،برکی روڈ، ہربنس پورہ تجاوزات کا صفایا
5 دن ago


