حکومت خیبر پختونخوا نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 2025-26 کے تحت جاری منصوبوں کے لیے چوتھی سہ ماہی کے ترقیاتی فنڈز کی مد میں 25 ارب 52 کروڑ 91 لاکھ 21 ہزار روپے کےاجرا کی منظوری دے دی ہے۔ان جاری فنڈز میں ان شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے جن کا براہ راست تعلق عوامی فلاح و بہبود اور خدمات کی فراہمی سے ہے۔ صحت، تعلیم، پینے کے پانی و صفائی، سڑکیں، آبپاشی و آبی انتظام، زراعت اور بلدیات کے شعبوں کے لیے خطیر رقوم مختص کی گئی ہیں تاکہ ضروری خدمات اور ترقیاتی منصوبوں کی بلاتعطل تکمیل یقینی بنائی جا سکے۔صحت کے شعبے کے تحت ہسپتالوں، بنیادی مراکز صحت اور جاری صحت پروگراموں کے لیے ایک ارب 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ پینے کے پانی و صفائی کے شعبے کے لیے ایک ارب 13 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ شہری و دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی اور صفائی کے منصوبوں کو وسعت دی جا سکے۔ تعلیم کے شعبے میں ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 69 کروڑ 63 لاکھ اور اعلیٰ تعلیم کے لیے ایک ارب 10 کروڑ 56 لاکھ جاری کیے گئے ہیں تاکہ اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی سہولیات کو بہتر بنایا جا سکے۔رابطے اور رسائی کو بہتر بنانے کے لیے سڑکوں کے شعبے کے لیے 3 ارب 74 کروڑ 26 لاکھ، جو اس قسط میں سب سے بڑی رقم ہے۔ آبپاشی، سیلاب سے تحفظ اور آبی انتظام کے منصوبوں کے لیے آبی شعبے کو 3 ارب 73 کروڑ 44 لاکھ دیے گئے ہیں۔ زراعت کے شعبے کے لیے 58 کروڑ 91 لاکھ اور بلدیات کے لیے ایک ارب 77 کروڑ 65 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ دیہی معیشت اور بلدیاتی خدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی کے حکام کا کہنا ہے کہ فنڈز کے اجرا کا مقصد ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لانا اور مالی سال کے اختتام سے قبل عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری لانا ہے۔ تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ترقیاتی کاموں میں تیزی لائی جائے اور مالی نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے۔حکومت خیبر پختونخوا کا عزم ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے اثرات عوام کو براہ راست منتقل ہوں
Read Next
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور،دلازک چوک انڈر پاس کا افتتاح کردیا
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
1 ہفتہ ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
1 ہفتہ ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا اور جائیکا کے زیر اہتمام سمینار
Related Articles
محمد سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس سے ملاقات!
1 ہفتہ ago
شوکت کیانی اور ظہیر شیخ کی ملاقات،خیبرپختونخوا کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ جدوجہد اتفاق
1 ہفتہ ago
*وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ویژن اور ہدایت کے تحت لیبر ڈیپارٹمنٹ کے کمپلینٹ سیل کا افتتاح*
2 ہفتے ago
پشاور ریوائیٹلائزیشن پلان کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں کی اپ گریڈیشن اور پشتخرہ انڈر پاس منصوبے کا سنگ بنیاد
2 ہفتے ago


