کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے ایرلی پری مون سون کے حوالے سے لاہور ڈویژن چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اضلاع محکمہ موسمیات سے فوری رابطہ میں آئیں، موسم کے پیٹرن میں تبدیلی ہے انتظامات کو سو فیصد مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی سلٹنگ آپریشنز تیز تر، ڈسپوزل سٹیشنز، لفٹ سٹیشنز کیلئے بیک اپ جنریٹرز فعال ہونے چاہئیں۔ لاہور کینال و نالوں میں کچرے، کوڑے کی صفائی کیلئے آپریشنز مکمل کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام اضلاع خستہ حال عمارات کو نشاندہی و شناخت کرکے عملی اقدامات اٹھائیں۔ موسمی پیشگوئی، بارش، پیشگی منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کریں۔ کمشنر لاہورڈویژن مریم خان کی زیر صدارت ایرلی پری مون سون جائزہ و انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل اجلاس منعقد ہوا۔ کمشنر لاہور نے شہر میں انڈر گراونڈ سٹوریج کیپیسٹی اور پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے کمشنر لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ لاہور میں انڈرپاسز، ڈسپوزل سٹیشنز، رین گیجز تمام اقدامات مکمل آٹومیشن پر ہیں، واسا مانیٹرنگ، آپریشنز اور ردعمل کنٹرول روم 24گھنٹے کمانڈ سنٹر سے کام کررہا ہے، واسا ہیڈ آفس میں قائم مرکزی مانیٹرنگ و کنٹرول سنٹر سے سورنگ پوائنٹس، انڈرپاسز کی مسلسل نگرانی ہوگی۔کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے کہا کہ اضلاع آربن فلڈنگ انتظامات، راوی اور ستلج میں آبی بہاو کو مانیٹر کریں، سورنگ پوائنٹس اور انڈرپاسز پر خصوصی ٹیمیں اور مشینری کی دستیابی ناگزیر ہے، ایرلی پری مون سون کیلئے لاہور کے تمام ایس او پیز اضلاع پر بھی لاگو ہونگے۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز، ڈی سی شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ، ڈی سی ننکانہ راو تسلیم اختر، ڈی سی قصور آصف رضا، ایم ڈی واسا غفران احمد، ایڈیشنل کمشنر محمد ارشد بھٹی، اے سی جی وجیہ ثمرین، علیم احمد، شاہد احمد ریسکیو ضلعی انچارج لاہور، محکمہ آبپاشی ایکسینز اور تمام اے سی ز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
Read Next
17 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ*
2 دن ago
*کمشنرلاہور محمد جہانزیب اعوان کے پریم نگر۔ساندہ۔داروغہ والا۔محمود بوٹی۔بند روڈ ایریاز کے دورے*
3 دن ago
کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا رائے ونڈ تبلیغی اجتماع پنڈال و مرکز کا دورہ
3 دن ago
*اشیائے خورونوش کی ریٹ لسٹس آویزگی میں غفلت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔کمشنر لاہور*
3 دن ago





