بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن،کوئینز روڈ اورمال روڈ متعدد عمارتیں سربمہر

بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے غیرقانونی کمرشل تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران کوئینز روڈ اورمال روڈ پر کارروائی کی۔کوئینز روڈ اور ملحقہ ایریا پر کارروائی کے دوران بغیر نقشہ منظوری تعمیر کردہ 15 عمارتوں کو سربمہر کر دیا گیا۔

مال روڈ نزد فیصل بینک تعمیر کو بھی سیل کر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کی ہدایت پر ایم او پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں آپریشن کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button