بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ نے میسن روڈ پر آپریشن کر کے 45 سال پرانی غیر قانونی تعمیرات اور پختہ تجاوزات مسمار کر دیں۔آپریشن میں شعبہ پلاننگ داتا گنج بخش زون کے علاوہ پیرا اور شعبہ ریگولیشنز کے اسکواڈز نے حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کی ہدایت پر ایم او پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز حسن کی نگرانی میں کارروائی کی گئی۔میسن روڈ کے رہائشیوں نے طویل عرصہ سے قائم پختہ تجاوزات ختم کرنے پر ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر لاہور کا شکریہ ادا کیا ہے۔






