لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبر پختونخوا کی جانب سے مورخہ 2 فروری کو صوبہ بھر کے ٹی ایم ایز میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی اکاؤنٹ فور سے یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی کامیاب ہڑتال ایک تاریخی اقدام ثابت ہوئی۔ اس ہڑتال نے نہ صرف ملازمین کے اتحاد، شعور اور جذبے کو اجاگر کیا بلکہ فیڈریشن کی مقبولیت اور ساکھ میں بھی نمایاں اضافہ کیا۔
ہم اس بات پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہیں کہ فیڈریشن نے آغاز سے لے کر آج تک بلدیاتی اور ڈبلیو ایس ایس سی کمپنی ملازمین کی حقیقی نمائندگی کرتے ہوئے ان کی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ حالیہ ہڑتال کے دوران بھی ڈبلیو ایس ایس سی کمپنی کیڈر ملازمین کے مسائل، ان کی مراعات اور مستقلی کے مطالبات کو بھرپور انداز میں حکومت کے سامنے پیش کیا گیا، جس پر پشاور، کوہاٹ، مردان سمیت صوبہ بھر کے تقریباً تین ہزار ملازمین فیڈریشن کے بے حد مشکور ہیں۔
ہمیں یقین ہے کہ صوبائی فیڈریشن آئندہ بھی ڈبلیو ایس ایس سی ملازمین کی مستقلی، جائز مراعات کے حصول اور ان پر مسلط کیے جانے والے غیر قانونی و غیر منصفانہ فیصلوں کے خلاف اپنی بھرپور اور مؤثر آواز بلند کرتی رہے گی، اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرے گی۔
ہم ایک بار پھر بلدیاتی و کمپنی ملازمین کے لیے شب و روز خدمات انجام دینے پر لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کی قیادت بالخصوص
سرپرست اعلیٰ جناب شوکت کیانی صاحب،
جنرل سیکرٹری جناب سلمان ہوتی صاحب،
صدر جناب حاجی انور کمال صاحب،
چیئرمین جناب محبوب اللہ صاحب،
اور دیگر معزز کابینہ ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
اسی طرح پاکستان ورکرز فیڈریشن کے صوبائی و مرکزی رہنما جناب شوکت علی انجم صاحب کا بھی خصوصی شکریہ، جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں مزدوروں کی بھرپور نمائندگی کی۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کا حامی و ناصر ہو اور آپ کو مزید حوصلہ، کامیابی اور استقامت عطا فرمائے۔
منجانب:
ناصر خان آفریدی
لیگل کوآرڈینیٹر
ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ ورکر یونین رجسٹرڈ
خادم کمپنی کیڈر ڈبلیو ایس ایس پی پشاور
عرفان عزیز
ایڈیشنل چیئرمین
ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ ورکر یونین رجسٹرڈ
عبدالسعود آفریدی
جنرل سیکرٹری
ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ ورکر یونین رجسٹرڈ






