خیبر پختونخوا کے بلدیاتی اداروں کے غریب بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں نے رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اور عیدالفطر بھی بھوک و افلاس اور فاکوں میں گزار دئے جب کہ عیسائی کمیونٹی سے وابستہ ملازمین اور پنشنرز بھی تنخواہوں اور پنشن کی عدم فراہمی کی وجہ سے ایسٹر کی خوشیوں سے محرومی کے شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کمزور مالی پوزیشن والے بلدیاتی اداروں کے ملازمین اور پنشنرز گزشتہ تین، چار سالوں سے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے کئی کئی مہینوں سے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی سے محروم چلے آ رہے ہیں اور ان کے بچے فاکوں سے دوچار ہیں۔ ۔نہائت ہی افسوس کے ساتھ تحریر میں لانا پڑ رہا ہے کہ ایک مسلمان ملک کے باسی مسلم کمیونٹی کے بلدیاتی ملازمین نے رمضان المبارک کا مہینہ بغیر تنخواہوں اور پنشن کے بھوک اور فاکوں میں مبتلا ہو کر گزار دیا اور ان کے بچوں نے عید الفطر بھی اسی طرح گزار دی جب کہ اب عیسائی کمیونٹی سے وابستہ بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچوں کی ایسٹر کی خوشیاں بھی تنخواہوں اور پنشن کی عدم فراہمی کی وجہ سے چکا چوند ہو گئیں ہیں اور ان کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے جب کہ حضرت عمر فاروق کے دور میں دریائے دجلہ کے کنارے ایک کتا بھی بھوکا نہیں رہا۔ایک مسلمان ریاست میں مسلمان کمیونٹی کے اکثریتی ملازمین رمضان المبارک کا مہینہ فاکوں میں گزار دیا۔ عید کی خوشیوں سے محرومی میں وقت گزار دیا جب کہ ایسٹر کے موقع پر عیسائی کمیونٹی کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچے بھی تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ایسٹر کی خوشیوں سے محروم ہیں۔ کوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، صدر حاجی انور کمال خان مروت ، چیئرمین محبوب اللہ ، جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی اور دیگر صوبائی اور ضلعی عہدیداروں نے ایک بیان میں صوبائی حکومت کی مہاندانہ رویہ کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان ملک کے بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے بچے فاکوں سے دوچار ہیں اور حکومتی اعلیٰ حکام کو پرواہ ہی نہیں ۔ا۔ہوں نے صوبائی وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی ، وزیر بلدیات مینا خان آفریدی ، چیف سیکریٹری سید شہاب علی شاہ، سیکریٹری فنانس کپٹن (ریٹائرڈ) کامران علی، سیکریٹری قانون اختر سعید ترک ، سیکریٹری بلدیات و دیہی ترقی ظفر الاسلام خٹک, سیکریٹری لوکل کونسل بورڈ وحید الرحمان اور صوبائی کابینہ کے جملہ وزراء سے پرزور مطالبہ کیا ہے غریب بلدیاتی ملازمین اور پنشنرز کے حالات پر رحم کھائیں اور انکے بچوں کو فاکوں سے نجات دلانے کے لئے تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی کےلئے اکاؤنٹ فور سے یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور فوری خصوصی گرانٹ کا اجراء اور بلا تاخیر اکٹرائے شئیر کے فورتھ کوارٹر کی ریلیز یقینی بنائی جائے بصورت دیگر بلدیاتی اداروں کی معطلی کا لا متناہی سلسلہ شروع کیا جائے گا جسکی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت، محکمہ مالیات ، محکمہ قانون ، محکمہ بلدیات و دیہی ترقی، لوکل کونسل بورڈ خیبرپختونخوا اور صوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے سربراہان پر عائد ہو گی۔
Read Next
8 گھنٹے ago
*خیبرپختونخوا،پی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 30 ارب سے زائد کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری*
3 دن ago
اکاؤنٹنگ سسٹم کی منظوری دے کر بلدیاتی ملازمین،پنشنرز کے بچوں کو فاکوں سے نجات دلائی جائے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
5 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 2.6 ارب روپے کی لاگت سے ’’احساس بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبے کا افتتاح کردیا
6 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح کردیا
6 دن ago
سیکرٹری بلدیات کی نااہلی ناقابل قبول،تنخواہوں کے فنڈز سے ترقیاتی کاموں کا اعتراف بدترین بدعنوانی ہے،مرجان صدر ٹی ایم اے چارسدہ
Related Articles
محمد سہیل آفریدی نے نئی ہائبرڈ بسوں،پنک بس سروس اور چمکنی ڈپو کی سولرائزیشن و مال آف حیات آباد ڈپو کا افتتاح کر دیا
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
2 ہفتے ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
2 ہفتے ago



