وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آزاد صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے۔ آزاد میڈیا کے لیے محفوظ ماحول پیدا کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں پر حملے سماج کے ضمیر پر وار ہیں۔ انہوں نے ’صحافیوں کے خلاف جرائم میں استثنیٰ کے خاتمے کے عالمی دن‘ پر اتوار کے دن وزیراعلیٰ ہاؤس سےجاری اپنے پیغام میں کہی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آزادی اظہار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں صحافیوں کے تحفظ کے لیے جامع قانون نافذ کیا گیا ہے اور سندھ کمیشن فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس عملی و مؤثر کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈیجیٹل دنیا میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہو سکتا۔ صحافیوں پر حملوں میں ملوث عناصر کو ہرگز رعایت نہیں دی جائے گی۔ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ نفرت انگیز مہمات اور آن لائن ہراسانی کو روکنے کے لیے مربوط حکمتِ عملی تیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ آزاد، محفوظ اور بااعتماد میڈیا کے بغیر جمہوریت کا تصور نامکمل ہے۔
Read Next
2 دن ago
سندھ اسمبلی نے دھرتی کی تقسیم کی سازش ناکام بنا دی،وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ
3 دن ago
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
6 دن ago
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
6 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لینے کے لئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی*
6 دن ago





