چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اجلاس میں محکمے میں جاری گڈ گورننس اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں اسٹریٹیجک پلاننگ، ڈیزائن اور سپروژن یونٹ کے قیام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں فنی مہارت بڑھانے کے لئے ایک اسٹریٹجک پلاننگ ڈیزائن اینڈ سپروژن یونٹ (ایس پی ڈی ایس یو) قائم کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں جو کام کے معیار اور منصوبہ بندی میں بہتری لائے گا۔ اسٹریٹیجک پلاننگ، ڈیزائن اور سپروژن یونٹ کے قیام کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا، منصوبوں کی لاگت میں کمی، اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنانا ہے۔ یونٹ کا قیام حکومت خیبرپختونخوا کی ترجیحات میں شامل ہے اور گڈ گورننس روڈ میپ کے اہداف کا حصہ ہے۔ اجلاس میں یونٹ کے قیام کیلئے مختلف آپشنز زیر غور آئے اور ان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تعمیرات میں لائٹ گیج اسٹرکچر متعارف کرانے پر کام جاری ہے تاکہ کم لاگت اور کم وقت میں منصوبے مکمل ہوں۔ اس کیلئے ابتدائی طور پر خیبرپختونخوا کے پانچ اضلاع میں آٹھ سکولوں کی نشاندہی کی گئی ہے جنہیں لائٹ گیج اسٹرکچر کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔ اس طریقے سے یہ سکول ایک تہائی کم وقت میں مکمل ہوں گے اور پچاس سال تک پائیدار رہیں گے۔محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے 100 فیصد ای پیڈز پر منتقلی مکمل کرلی ہے اور اب بولی جمع کرانے، کال ڈپازٹ اور کام کے تجزیے کا نظام آن لائن ہوگا۔ ای پروکیورمنٹ کے اس نظام سے شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں سڑکوں کے معائنہ و تجزیہ کے لئے روڈ ایسٹ مینجمنٹ سسٹم بھی فعال ہوچکا ہے۔ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق تعمیرات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں گڈ گورننس اقدامات کے نفاذ سے محکمہ کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
Read Next
10 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا پانچ اگست پشاور جلسے کے حوالے سے اہم وڈیو پیغام
2 دن ago
صوبائی حکومت فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرے،لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا
3 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی تنظیم کے نمائندگان سے اہم ملاقات
4 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے "خیبرپختونخوا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030” کا باضابطہ اجراء کر دیا
4 دن ago
خیبر پختونخوا ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے دوسرے اجلاس میں5 ارب روپے سے زائد مالیت کی 8 سکیموں کی منظوری
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت واپڈا کے ہائیڈرو پاور اور آبی وسائل کے میگا منصوبوں پر اجلاس
6 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
1 ہفتہ ago



