*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ون ونڈو سیل کا دورہ، این او سی، پراپرٹی ٹرانسفر اورمپلیشن سرٹیفکیٹ کے لئے آئے شہریوں سے مسائل بارے دریافت کیا۔*

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ون ونڈوسیل پر آئے شہریوں سے این او سی، پراپرٹی ٹرانسفر اور کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے لیے آئے شہریوں سے انکے مسائل بارے دریافت کیا۔ڈائریکٹر ایل ڈی اے ون ونڈوسیل رافعہ نذیر نے یومیہ درخواستوں بارے بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ون ونڈوسیل پر آئیں سفٹڈ اور نان سفٹڈ فائلوں کا اسٹیٹس دریافت کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سفٹڈ و نان سفٹڈ فائلوں سے متعلقہ درخواستوں کی پراسیسنگ میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ شہریوں کی درخواستوں پر بلاوجہ اعتراض کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ جس ڈائریکٹوریٹ سے متعلقہ شکایت ہو گی، اس سے جواب طلبی کی جائے گی۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ون ونڈوسیل پر آئی درخواستوں پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے طاہر فاروق نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے زبانی جمع خرچ کی بجائے پریکٹیکل اقدامات کریں۔ اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button